مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ محمد، آیت 3

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ذلك بان الذين كفروا اتبعوا الباطل وان الذين امنوا اتبعوا الحق من ربهم كذلك يضرب الله للناس امثالهم

یہ (حبط اعمال اور اصلاح حال) اس لئے ہے کہ جن لوگوں نے کفر کیا انہوں نے جھوٹی بات کی پیروی کی اور جو ایمان لائے وہ اپنے پروردگار کی طرف سے (دین) حق کے پیچھے چلے۔ اسی طرح خدا لوگوں سے ان کے حالات بیان فرماتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 38 میں سے آیت 3
  • پارہ 26
  • صفحہ 507

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اس طرح کھول کھول کر اللہ تعالیٰ لوگوں کو انکے بھلے برے احوال پر متنبہ کرتا ہے۔ تا باطل پرستی کی نحوست و شامت اور حق پرستی کی برکت انکے پوری طرح ذہن نشین ہو جائے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ذَٰلِكَیہdhālika
  2. بِأَنَّبوجہ اس کے کہ بیشکbi-anna
  3. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  4. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  5. ٱتَّبَعُوا۟انہوں نے پیروی کیittabaʿū
  6. ٱلْبَـٰطِلَباطل کیl-bāṭila
  7. وَأَنَّاور بیشکwa-anna
  8. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  9. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  10. ٱتَّبَعُوا۟انہوں نے پیروی کیittabaʿū
  11. ٱلْحَقَّحق کیl-ḥaqa
  12. مِنسےmin
  13. رَّبِّهِمْ ۚاپنے رب کی طرف (سے)rabbihim
  14. كَذَٰلِكَاسی طرحkadhālika
  15. يَضْرِبُبیان کرتا ہےyaḍribu
  16. ٱللَّهُاللہl-lahu
  17. لِلنَّاسِلوگوں کے لیےlilnnāsi
  18. أَمْثَـٰلَهُمْان کی مثالیں۔ ان کے حالاتamthālahum

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں