مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ محمد، آیت 4

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فاذا لقيتم الذين كفروا فضرب الرقاب حتى اذا اثخنتموهم فشدوا الوثاق فاما منا بعد واما فداء حتى تضع الحرب اوزارها ذلك ولو يشاء الله لانتصر منهم ولكن ليبلو بعضكم ببعض والذين قتلوا في سبيل الله فلن يضل اعمالهم

جب تم کافروں سے بھڑ جاؤ تو ان کی گردنیں اُڑا دو۔ یہاں تک کہ جب ان کو خوب قتل کرچکو تو (جو زندہ پکڑے جائیں ان کو) مضبوطی سے قید کرلو۔ پھر اس کے بعد یا تو احسان رکھ کر چھوڑ دینا چاہیئے یا کچھ مال لے کر یہاں تک کہ (فریق مقابل) لڑائی (کے) ہتھیار (ہاتھ سے) رکھ دے۔ (یہ حکم یاد رکھو) اور اگر خدا چاہتا تو (اور طرح) ان سے انتقام لے لیتا۔ لیکن اس نے چاہا کہ تمہاری آزمائش ایک (کو) دوسرے سے (لڑوا کر) کرے۔ اور جو لوگ خدا کی راہ میں مارے گئے ان کے عملوں کو ہرگز ضائع نہ کرے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 38 میں سے آیت 4
  • پارہ 26
  • صفحہ 507

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی حق اورباطل کا مقابلہ تو رہتا ہی ہے۔ جس وقت مسلمانوں اور کافروں میں جنگ ہو جائے تو مسلمانوں کو پوری مضبوطی اور بہادری سے کام لینا چاہئے۔ باطل کا زور جب ہی ٹوٹے گا کہ بڑے بڑے شریر مارے جائیں اور انکے جتھے توڑ دیے جائیں۔ اس لئے ہنگامہ کارزار میں کسل، سستی، بزدلی اور توقف و تردد کو راہ نہ دو۔ اور دشمنان خدا کی گردنیں مارنے میں کچھ باک نہ کرو۔ کافی خونریزی کے بعد جب تمہاری دھاک بیٹھ جائے اور ان کا زور ٹوٹ جائے اس…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَإِذَاپھر جبfa-idhā
  2. لَقِيتُمُملاقات کرو تمlaqītumu
  3. ٱلَّذِينَان لوگوں سےalladhīna
  4. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  5. فَضَرْبَتو مارنا ہےfaḍarba
  6. ٱلرِّقَابِگردنوں کاl-riqābi
  7. حَتَّىٰٓیہاں تک کہḥattā
  8. إِذَآجبidhā
  9. أَثْخَنتُمُوهُمْخوب سختی کرو تم ان سے۔ خوب خون بہا چکو تم ان کاathkhantumūhum
  10. فَشُدُّوا۟پھر پکا کروfashuddū
  11. ٱلْوَثَاقَبندھن کوl-wathāqa
  12. فَإِمَّاپھر خواہfa-immā
  13. مَنًّۢااحسان کروmannan
  14. بَعْدُاس کے بعدbaʿdu
  15. وَإِمَّااور خواہwa-immā
  16. فِدَآءًفدیہ لوfidāan
  17. حَتَّىٰیہاں تک کہḥattā
  18. تَضَعَڈال دے۔ رکھ دےtaḍaʿa
  19. ٱلْحَرْبُجنگl-ḥarbu
  20. أَوْزَارَهَا ۚاپنے اوزار۔ ہتھیارawzārahā
  21. ذَٰلِكَیہ باتdhālika
  22. وَلَوْاور اگرwalaw
  23. يَشَآءُچاہتاyashāu
  24. ٱللَّهُاللہl-lahu
  25. لَٱنتَصَرَالبتہ بدلے لے لیتاla-intaṣara
  26. مِنْهُمْان سےmin'hum
  27. وَلَـٰكِنلیکنwalākin
  28. لِّيَبْلُوَا۟تاکہ آزمائےliyabluwā
  29. بَعْضَكُمتم میں سے بعض کوbaʿḍakum
  30. بِبَعْضٍۢ ۗساتھ بعض کےbibaʿḍin
  31. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  32. قُتِلُوا۟جو مارے گئےqutilū
  33. فِىمیںfī
  34. سَبِيلِراستے (میں)sabīli
  35. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  36. فَلَنتو ہرگز نہfalan
  37. يُضِلَّضائع کرے گاyuḍilla
  38. أَعْمَـٰلَهُمْان کے اعمال کوaʿmālahum

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں