مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فتح، آیت 1

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

انا فتحنا لك فتحا مبينا

(اے محمدﷺ) ہم نے تم کو فتح دی۔ فتح بھی صریح وصاف

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 29 میں سے آیت 1
  • پارہ 26
  • صفحہ 511

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اس سورۃ کی مختلف آیات میں متعدد واقعات کی طرف اشارہ ہے۔ بغرض سہولت فہم انکو مختصرًا یہاں لکھ دینا مناسب معلوم ہو تا ہے۔ (الف) آنحضرت ﷺ نے مدینہ میں خواب دیکھا کہ ہم مکہ میں امن و امان کے ساتھ داخل ہوئے اور عمرہ کر کے حلق و قصر کیا۔ آپ ﷺ نے یہ خواب صحابہ سے بیان فرمایا۔ گو آپ نے مدت کی تعیین نہیں فرمائی تھی، مگر شدت اشتیاق سے اکثروں کا خیال اس طرف گیا کہ امسال عمرہ میسر ہو گا۔ اور اتفاقًا آپ ﷺ کا قصد بھی عمرہ کا ہو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّابیشک ہم نےinnā
  2. فَتَحْنَافتح عطا کی ہم نےfataḥnā
  3. لَكَآپ کوlaka
  4. فَتْحًۭافتحfatḥan
  5. مُّبِينًۭاکھلیmubīnan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں