تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
اکثر نزاعات و مناقشات کی ابتداء جھوٹی خبروں سے ہوتی ہے ۔ اس لئے اول اختلاف و تفریق کے اسی سرچشمہ کر بند کرنے کی تعلیم دی۔ یعنی کسی خبرکو یوں ہی بے تحقیق قبول نہ کرو۔ فرض کیجئے ایک بے راہ رو اور تکلیف دہ آدمی نے اپنے کسی خیال اور جذبہ سے بے قابو ہو کر کسی قوم کی شکایت کی۔ تم محض اسکے بیان پر اعتماد کر کے اس قوم پر چڑھ دوڑے، بعدہٗ ظاہر ہو اکہ اس شخص نے غلط کہا تھا، تو خیال کرو۔ اس وقت کس قدر پچتانا پڑے گا۔ اور اپنی…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں