مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 101

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا لا تسالوا عن اشياء ان تبد لكم تسؤكم وان تسالوا عنها حين ينزل القران تبد لكم عفا الله عنها والله غفور حليم

مومنو! ایسی چیزوں کے بارے میں مت سوال کرو کہ اگر (ان کی حقیقتیں) تم پر ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں بری لگیں اور اگر قرآن کے نازل ہونے کے ایام میں ایسی باتیں پوچھو گے تو تم پر ظاہر بھی کر دی جائیں گی (اب تو) خدا نے ایسی باتوں (کے پوچھنے) سے درگزر فرمایا ہے اور خدا بخشنے والا بردبار ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 101
  • پارہ 7
  • صفحہ 124

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

پچھلے دو رکوع کا حاصل احکام دینیہ میں غلو اور تساہل سے روکنا تھا یعنی جو طیبات خدا نےحلال کی ہیں انکو اپنے اوپر حرام مت ٹھہراؤ۔ اور جو چیزیں خبیث و حرام ہیں خواہ دائمی طور پر یا خاص احوال و اوقات میں ان سے پوری طرح اجتناب کرو۔ ان آیات میں تنبیہ فرما دی کہ جو چیزیں شارع نے تصریحًا بیان نہیں فرمائیں ان کے متعلق فضول اور دورازکار سوالات مت کیا کرو۔ جس طرح تحلیل و تحریم کے سلسلہ میں شارع کا بیان موجب ہدایت و بصیرت ہے۔…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگوalladhīna
  3. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. لَانہlā
  5. تَسْـَٔلُوا۟تم سوال کروtasalū
  6. عَنْکے بارے میںʿan
  7. أَشْيَآءَان (مستور) چیزوںashyāa
  8. إِناگرin
  9. تُبْدَظاہر کردی جائیںtub'da
  10. لَكُمْتمہارے لیےlakum
  11. تَسُؤْكُمْبری لگے گی تم کوtasu'kum
  12. وَإِناور اگرwa-in
  13. تَسْـَٔلُوا۟تم سوال کروtasalū
  14. عَنْهَاان کے بارے میںʿanhā
  15. حِينَجس وقت۔ جبḥīna
  16. يُنَزَّلُنازل کیا جاتا ہےyunazzalu
  17. ٱلْقُرْءَانُقرآنl-qur'ānu
  18. تُبْدَظاہر کردی جائیں گیtub'da
  19. لَكُمْتمہارے لیےlakum
  20. عَفَادرگزر کروʿafā
  21. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  22. عَنْهَا ۗان سےʿanhā
  23. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  24. غَفُورٌبخشنے والاghafūrun
  25. حَلِيمٌۭمہربان ہےḥalīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں