مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 104

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذا قيل لهم تعالوا الى ما انزل الله والى الرسول قالوا حسبنا ما وجدنا عليه اباءنا اولو كان اباؤهم لا يعلمون شيئا ولا يهتدون

اور جب ان لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ جو (کتاب) خدا نے نازل فرمائی ہے اس کی اور رسول الله کی طرف رجوع کرو تو کہتے ہیں کہ جس طریق پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے وہی ہمیں کافی ہے بھلا اگر ان کے باپ دادا نہ تو کچھ جانتے ہوں اور نہ سیدھے رستے پر ہوں (تب بھی؟)

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 104
  • پارہ 7
  • صفحہ 125

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جاہلوں کی سب سے بڑی حجت یہ ہی ہوتی ہے کہ جو کام باپ دادا سے ہوتا آیا ہے اس کا خلاف کیسے کریں۔ ان کو بتلایا گیا کہ اگر تمہارےاسلاف بےعقلی یا بےراہی سےقعر ہلاکت میں جا گرے ہوں تو کیا پھر بھی تم ان ہی کی راہ چلو گے؟ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "باپ کا حال معلوم ہو کہ حق کا تابع اور صاحب علم تھا تو اس کی راہ پکڑے نہیں تو عبث ہے"۔ یعنی کیف ما اتفق ہر کسی کی کورانہ تقلید جائز نہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذَااور جبwa-idhā
  2. قِيلَکہا جاتا ہےqīla
  3. لَهُمْان کے لیےlahum
  4. تَعَالَوْا۟آؤtaʿālaw
  5. إِلَىٰطرفilā
  6. مَآجوmā
  7. أَنزَلَاس کے جو نازل کیاanzala
  8. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  9. وَإِلَىاور طرفwa-ilā
  10. ٱلرَّسُولِرسول کےl-rasūli
  11. قَالُوا۟وہ کہتے ہیںqālū
  12. حَسْبُنَاکافی ہے ہم کوḥasbunā
  13. مَاوہ جوmā
  14. وَجَدْنَاپایا ہم نےwajadnā
  15. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  16. ءَابَآءَنَآ ۚاپنے باپ دادا کوābāanā
  17. أَوَلَوْکیا بھلاawalaw
  18. كَانَاگرچہ ہوںkāna
  19. ءَابَآؤُهُمْان کے باپ داداābāuhum
  20. لَانہlā
  21. يَعْلَمُونَعلم رکھتےyaʿlamūna
  22. شَيْـًۭٔاکچھ بھیshayan
  23. وَلَااور نہwalā
  24. يَهْتَدُونَوہ ہدایت یافتہ ہوںyahtadūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں