مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 106

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا شهادة بينكم اذا حضر احدكم الموت حين الوصية اثنان ذوا عدل منكم او اخران من غيركم ان انتم ضربتم في الارض فاصابتكم مصيبة الموت تحبسونهما من بعد الصلاة فيقسمان بالله ان ارتبتم لا نشتري به ثمنا ولو كان ذا قربى ولا نكتم شهادة الله انا اذا لمن الاثمين

مومنو! جب تم میں سے کسی کی موت آموجود ہو تو شہادت (کا نصاب) یہ ہے کہ وصیت کے وقت تم (مسلمانوں) میں سے دو عادل (یعنی صاحب اعتبار) گواہ ہوں یا اگر (مسلمان نہ ملیں اور) تم سفر کر رہے ہو اور (اس وقت) تم پر موت کی مصیبت واقع ہو تو کسی دوسرے مذہب کے دو (شخصوں کو) گواہ (کر لو) اگر تم کو ان گواہوں کی نسبت کچھ شک ہو تو ان کو (عصر کی) نماز کے بعد کھڑا کرو اور دونوں خدا کی قسمیں کھائیں کہ ہم شہادت کا کچھ عوض نہیں لیں گے گو ہمارا رشتہ دار ہی ہو اور نہ ہم الله کی شہادت کو چھپائیں گے اگر ایسا کریں گے تو گنہگار ہوں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 106
  • پارہ 7
  • صفحہ 125

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بہتر یہ ہے ۔ باقی اگر دو نہ ہوں یا معتبر نہ ہوں تب بھی وصی بنا سکتا ہے اور گواہ سے مراد یہاں وصی ہے اس کےاقرار و اظہار کو گواہی سے تعبیر فرما دیا۔ یعنی مسلمانوں میں سے۔ یعنی غیر مسلم۔ یعنی نماز عصر کے بعد کہ وہ وقت اجتماع اور قبول کا ہے شاید ڈر کر جھوٹی قسم نہ کھائیں۔ یا کسی نماز کے بعد یا وصی جس مذہب کے ہوں ان کی نماز کے بعد۔ یعنی جب خدا کے پاس سب کو جانا ہے تو جانے سے پہلے سب کام ٹھیک کر لو۔ اسی میں سے ایک…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااے وہyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَلوگوalladhīna
  3. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. شَهَـٰدَةُگواہیshahādatu
  5. بَيْنِكُمْتمہارے درمیانbaynikum
  6. إِذَاجبidhā
  7. حَضَرَحاضر ہو۔ آجائےḥaḍara
  8. أَحَدَكُمُتم میں سے کسی ایک کوaḥadakumu
  9. ٱلْمَوْتُموتl-mawtu
  10. حِينَوقتḥīna
  11. ٱلْوَصِيَّةِوصیت کےl-waṣiyati
  12. ٱثْنَانِدوith'nāni
  13. ذَوَاوالےdhawā
  14. عَدْلٍۢعدلʿadlin
  15. مِّنكُمْتم میں سےminkum
  16. أَوْیاaw
  17. ءَاخَرَانِدوسرے دوākharāni
  18. مِنْmin
  19. غَيْرِكُمْتمہارے سواghayrikum
  20. إِنْاگرin
  21. أَنتُمْہو تمantum
  22. ضَرَبْتُمْسفر کررہے تمḍarabtum
  23. فِىمیںfī
  24. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  25. فَأَصَـٰبَتْكُمپھر پہنچے تم کوfa-aṣābatkum
  26. مُّصِيبَةُمصیبتmuṣībatu
  27. ٱلْمَوْتِ ۚموت کیl-mawti
  28. تَحْبِسُونَهُمَاتم روک لو ان دونوں کوtaḥbisūnahumā
  29. مِنۢmin
  30. بَعْدِبعدbaʿdi
  31. ٱلصَّلَوٰةِنماز کےl-ṣalati
  32. فَيُقْسِمَانِپھر وہ دونوں قسمیں کھائیںfayuq'simāni
  33. بِٱللَّهِاللہ کیbil-lahi
  34. إِنِاگرini
  35. ٱرْتَبْتُمْشک میں پڑے تمir'tabtum
  36. لَانہlā
  37. نَشْتَرِىہم بیچیں گےnashtarī
  38. بِهِۦان کوbihi
  39. ثَمَنًۭاقیمت میںthamanan
  40. وَلَوْاور اگرچہwalaw
  41. كَانَہوںkāna
  42. ذَاdhā
  43. قُرْبَىٰ ۙرشتہ دارqur'bā
  44. وَلَااور نہwalā
  45. نَكْتُمُہم چھپائیں گےnaktumu
  46. شَهَـٰدَةَگواہی کوshahādata
  47. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  48. إِنَّآبیشک ہمinnā
  49. إِذًۭاتبidhan
  50. لَّمِنَالبتہlamina
  51. ٱلْـَٔاثِمِينَگناہ گاروں میں سے ہوں گےl-āthimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں