مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 108

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ذلك ادنى ان ياتوا بالشهادة على وجهها او يخافوا ان ترد ايمان بعد ايمانهم واتقوا الله واسمعوا والله لا يهدي القوم الفاسقين

اس طریق سے بہت قریب ہے کہ یہ لوگ صحیح صحیح شہادت دیں یا اس بات سے خوف کریں کہ (ہماری) قسمیں ان کی قسموں کے بعد رد کر دی جائیں گی اور خدا سے ڈرو اور اس کے حکموں کو (گوشِ ہوش سے) سنو اور خدا نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 108
  • پارہ 7
  • صفحہ 125

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی وارثوں کو شبہ پڑے تو قسم دینے کا حکم رکھا۔ اس لئے کہ قسم سے ڈر کر اول ہی جھوٹ نہ ظاہر کریں پھر اگر ان کی بات جھوٹ نکلے تو وارث قسم کھائیں۔ یہ بھی اسی واسطےکہ وہ قسم میں دغا نہ کریں۔ جانیں کہ آخر ہماری قسم الٹی پڑے گی۔ کذا فی موضح القرآن۔ خدا کی نافرمانی کرنے والا انجام کار رسوا اور ذلیل ہی ہوتا ہے حقیقی کامیابی کا چہرہ نہیں دیکھتا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ذَٰلِكَیہdhālika
  2. أَدْنَىٰٓزیادہ قریب تر ہےadnā
  3. أَنکہan
  4. يَأْتُوا۟وہ لائیںyatū
  5. بِٱلشَّهَـٰدَةِگواہی کوbil-shahādati
  6. عَلَىٰپرʿalā
  7. وَجْهِهَآاس کے منہwajhihā
  8. أَوْیاaw
  9. يَخَافُوٓا۟وہ ڈریں گےyakhāfū
  10. أَنکہan
  11. تُرَدَّپھیر دی جائے گیturadda
  12. أَيْمَـٰنٌۢقسمیںaymānun
  13. بَعْدَبعدbaʿda
  14. أَيْمَـٰنِهِمْ ۗان کی قسموں کےaymānihim
  15. وَٱتَّقُوا۟اور ڈروwa-ittaqū
  16. ٱللَّهَاللہ سےl-laha
  17. وَٱسْمَعُوا۟ ۗاور سنا کروwa-is'maʿū
  18. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  19. لَانہیںlā
  20. يَهْدِىہدایت دیتاyahdī
  21. ٱلْقَوْمَقوم کوl-qawma
  22. ٱلْفَـٰسِقِينَجو فاسق ہیںl-fāsiqīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں