مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 109

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يوم يجمع الله الرسل فيقول ماذا اجبتم قالوا لا علم لنا انك انت علام الغيوب

(وہ دن یاد رکھنے کے لائق ہے) جس دن خدا پیغمبروں کو جمع کرے گا پھر ان سے پوچھے گا کہ تمہیں کیا جواب ملا تھا وہ عرض کریں گے کہ ہمیں کچھ معلوم نہیں توہی غیب کی باتوں سے واقف ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 109
  • پارہ 7
  • صفحہ 126

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ سوال محشر میں امتوں کے روبرو پیغمبروں سےکیا جائے گا کہ دنیا میں جب تم ان کے پاس پیغام حق لے کر گئے تو انھوں نےکیا جواب دیا اور کہاں تک دعوت الہٰی کی اجابت کی؟ گذشتہ رکوع میں بتلایا تھا کہ خدا کے یہاں جانے سے پہلے بذریعہ وصیت وغیرہ یہاں کا انتظام ٹھیک کر لو۔ اب متنبہ فرماتے ہیں کہ وہاں کی جوابدہی کے لئے تیار رہو۔ محشر کے ہولناک دن میں جب خدائے قہار کی شان جلالی کا انتہائی ظہو ر ہو گا اکابر و اعاظم کے ہوش بجا نہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ يَوْمَجس دنyawma
  2. يَجْمَعُجمع کرے گاyajmaʿu
  3. ٱللَّهُاللہl-lahu
  4. ٱلرُّسُلَرسولوں کوl-rusula
  5. فَيَقُولُپھر کہے گاfayaqūlu
  6. مَاذَآکیا کچھmādhā
  7. أُجِبْتُمْ ۖجواب دیے گئے تھے تم کوujib'tum
  8. قَالُوا۟وہ کہیں گےqālū
  9. لَانہیںlā
  10. عِلْمَکوئی علمʿil'ma
  11. لَنَآ ۖہمارے لیےlanā
  12. إِنَّكَبیشک توinnaka
  13. أَنتَتو ہیanta
  14. عَلَّـٰمُخوب جاننے والا ہےʿallāmu
  15. ٱلْغُيُوبِغیوب کو۔ چھپی باتوں کوl-ghuyūbi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں