تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یہ سب "یہود" و "نصاریٰ" کو خطاب ہے کہ وہ نبی آخرالزماں ﷺ جن کی آمد کی بشارات تمہاری کتابوں میں اس قدر تحریف ہونے پر بھی کسی نہ کسی عنوان سے موجود ہیں تشریف لے آئے، جن کےمنہ میں خدا نے اپنا کلام ڈالا ہے اور جنہوں نے ان حقائق کی تکمیل کی جو حضرت مسیحؑ ناتمام چھوڑ گئے تھے۔ "توراہ" و "انجیل" کی جن باتوں کو تم چھپاتے تھے اور بدل سدل کر بیان کرتے تھے ان میں کی سب ضروری باتیں اس نبی آخر الزماں نے ظاہر فرما دیں اور جن باتوں…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں