مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 16

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يهدي به الله من اتبع رضوانه سبل السلام ويخرجهم من الظلمات الى النور باذنه ويهديهم الى صراط مستقيم

جس سے خدا اپنی رضا پر چلنے والوں کو نجات کے رستے دکھاتا ہے اور اپنے حکم سے اندھیرے میں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاتا اور ان کو سیدھے رستہ پر چلاتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 16
  • پارہ 6
  • صفحہ 110

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

شاید "نور" سے خود نبی کریم ﷺ اور "کتاب مبین" سے قرآن کریم مراد ہے۔ یعنی یہود و نصاریٰ جو وحی الہٰی کی روشنی کو ضائع کر کے اہواء اور آراء کی تاریکیوں اور باہمی خلاف و شقاق کے گڑھوں میں پڑے دھکےکھا رہے ہیں، جس سے نکلنے کا بحالت موجود قیامت تک امکان نہیں ان سے کہدو کہ خدا کی سب سے بڑی روشنی آ گئ۔ اگر نجات ابدی کے صحیح راستہ پر چلنا چاہتےہو تو اس روشنی میں حق تعالیٰ کی رضا کے پیچھے چل پڑو۔ سلامتی کی راہیں کھلی پاؤ گے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَهْدِىہدایت دیتا ہےyahdī
  2. بِهِساتھ اس کےbihi
  3. ٱللَّهُاللہl-lahu
  4. مَنِجوmani
  5. ٱتَّبَعَپیروی کرےittabaʿa
  6. رِضْوَٰنَهُۥاس کی رضا مندی کیriḍ'wānahu
  7. سُبُلَراستوں کی (طرف)subula
  8. ٱلسَّلَـٰمِسلامتی کےl-salāmi
  9. وَيُخْرِجُهُماور نکالتا ہے ان کوwayukh'rijuhum
  10. مِّنَسےmina
  11. ٱلظُّلُمَـٰتِاندھیروں سےl-ẓulumāti
  12. إِلَىطرفilā
  13. ٱلنُّورِروشنی کیl-nūri
  14. بِإِذْنِهِۦساتھ اپنے اذن کےbi-idh'nihi
  15. وَيَهْدِيهِمْاور ہدایت دیتا جو ان کوwayahdīhim
  16. إِلَىٰطرفilā
  17. صِرَٰطٍۢراستے کےṣirāṭin
  18. مُّسْتَقِيمٍۢسیدھےmus'taqīmin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں