مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 14

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن الذين قالوا انا نصارى اخذنا ميثاقهم فنسوا حظا مما ذكروا به فاغرينا بينهم العداوة والبغضاء الى يوم القيامة وسوف ينبئهم الله بما كانوا يصنعون

اور جو لوگ (اپنے تئیں) کہتے ہیں کہ ہم نصاریٰ ہیں ہم نے ان سے بھی عہد لیا تھا مگر انہوں نے بھی اس نصیحت کا جو ان کو کی گئی تھی ایک حصہ فراموش کر دیا تو ہم نے ان کے باہم قیامت تک کے لیے دشمنی اور کینہ ڈال دیا اور جو کچھ وہ کرتے رہے خدا عنقریب ان کو اس سے آگاہ کرے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 14
  • پارہ 6
  • صفحہ 110

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

"نصاریٰ" کا ماخذ یا تو "نصر" ہے جس کے معنی مدد کرنے کے ہیں اور یا "ناصرہ" کی طرف نسبت ہے۔ جو ملک شام میں اس بستی کا نام ہے جہاں حضرت مسیحؑ رہے تھے۔ اسی لئے ان کو "مسیح ناصری" کہتے ہیں۔ جو لوگ اپنے کو "نصاریٰ" کہتے تھے وہ گویا اس بات کے مدعی تھے کہ ہم خدا کے سچے دین اور پیغمبروں کے حامی و ناصر اور حضرت "مسیح ناصری" کے متبع ہیں اس زبانی دعوے اور لقبی تفاخر کے باوجود دین کے معاملہ میں جو رویہ تھا وہ آگے ذکر کیا گیا ہے۔…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمِنَاور سےwamina
  2. ٱلَّذِينَان لوگوں میںalladhīna
  3. قَالُوٓا۟جنہوں نے کہاqālū
  4. إِنَّابیشک ہمinnā
  5. نَصَـٰرَىٰٓعیسائی ہیں۔ نصرانی ہیںnaṣārā
  6. أَخَذْنَالیا ہم نےakhadhnā
  7. مِيثَـٰقَهُمْان سے پختہ عہدmīthāqahum
  8. فَنَسُوا۟تو وہ بھول گئےfanasū
  9. حَظًّۭاایک حصہḥaẓẓan
  10. مِّمَّااس میں سے جوmimmā
  11. ذُكِّرُوا۟وہ نصیحت کیے گئے تھےdhukkirū
  12. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  13. فَأَغْرَيْنَاتو ڈال دی ہم نے۔ گاڑ دی ہم نےfa-aghraynā
  14. بَيْنَهُمُان کے درمیانbaynahumu
  15. ٱلْعَدَاوَةَعداوتl-ʿadāwata
  16. وَٱلْبَغْضَآءَاور بغضwal-baghḍāa
  17. إِلَىٰتکilā
  18. يَوْمِدنyawmi
  19. ٱلْقِيَـٰمَةِ ۚقیامت کےl-qiyāmati
  20. وَسَوْفَاور عنقریبwasawfa
  21. يُنَبِّئُهُمُبتائے گا ان کوyunabbi-uhumu
  22. ٱللَّهُاللہl-lahu
  23. بِمَابوجہ اس کے جوbimā
  24. كَانُوا۟تھے وہkānū
  25. يَصْنَعُونَوہ کیا کرتےyaṣnaʿūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں