مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 32

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

من اجل ذلك كتبنا على بني اسرائيل انه من قتل نفسا بغير نفس او فساد في الارض فكانما قتل الناس جميعا ومن احياها فكانما احيا الناس جميعا ولقد جاءتهم رسلنا بالبينات ثم ان كثيرا منهم بعد ذلك في الارض لمسرفون

اس قتل کی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل پر یہ حکم نازل کیا کہ جو شخص کسی کو (ناحق) قتل کرے گا (یعنی) بغیر اس کے کہ جان کا بدلہ لیا جائے یا ملک میں خرابی کرنے کی سزا دی جائے اُس نے گویا تمام لوگوں کو قتل کیا اور جو اس کی زندگانی کا موجب ہوا تو گویا تمام لوگوں کی زندگانی کا موجب ہوا اور ان لوگوں کے پاس ہمارے پیغمبر روشن دلیلیں لا چکے ہیں پھر اس کے بعد بھی ان سے بہت سے لوگ ملک میں حدِ اعتدال سے نکل جاتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 32
  • پارہ 6
  • صفحہ 113

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ناحق قتل میں جو دنیوی اور اخروی خسران ہے اور جو بد نتائج اس پر مرتب ہوتے ہیں حتٰی کہ خود قاتل بھی اس حرکت کے بعد بسا اوقات پچتاتا اور کف افسوس ملتا ہے۔ اسی سبب سے ہم نے بنی اسرائیل کو یہ ہدایت کی کہ الخ ملک میں فساد کرنے کی بہت سی صورتیں ہیں۔ مثلًا اہل حق کو دین حق سے روکے یا پیغمبروں کی اہانت کرے یا العیاذ باللہ مرتد ہو کر اپنے وجود سے دوسروں کو مرتد ہونے کی ترغیب دے۔ وقس علیٰ ذٰلک۔ یعنی اول روئے زمین پر بڑا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مِنْسےmin
  2. أَجْلِوجہajli
  3. ذَٰلِكَاسdhālika
  4. كَتَبْنَالکھ دی ہم نےkatabnā
  5. عَلَىٰپرʿalā
  6. بَنِىٓبنیbanī
  7. إِسْرَٰٓءِيلَاسرائیلis'rāīla
  8. أَنَّهُۥبیشک وہannahu
  9. مَنجو کوئیman
  10. قَتَلَقتل کرےqatala
  11. نَفْسًۢاکسی نفس کوnafsan
  12. بِغَيْرِبغیر کسیbighayri
  13. نَفْسٍنفس کےnafsin
  14. أَوْیاaw
  15. فَسَادٍۢفساد کرنے کوfasādin
  16. فِىمیںfī
  17. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  18. فَكَأَنَّمَاتو گویا کہfaka-annamā
  19. قَتَلَاس نے قتل کیاqatala
  20. ٱلنَّاسَلوگوں کوl-nāsa
  21. جَمِيعًۭاسب کے سب کوjamīʿan
  22. وَمَنْاور جس نےwaman
  23. أَحْيَاهَازندہ کیا اس کوaḥyāhā
  24. فَكَأَنَّمَآتو گویا کہfaka-annamā
  25. أَحْيَااس نے زندہ کیاaḥyā
  26. ٱلنَّاسَلوگوں کوl-nāsa
  27. جَمِيعًۭا ۚسب کے سب کوjamīʿan
  28. وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqad
  29. جَآءَتْهُمْآئے ان کے پاسjāathum
  30. رُسُلُنَاہمارے رسولrusulunā
  31. بِٱلْبَيِّنَـٰتِساتھ روشن دلائل کےbil-bayināti
  32. ثُمَّپھرthumma
  33. إِنَّبیشکinna
  34. كَثِيرًۭابہت سےkathīran
  35. مِّنْهُمان میں سےmin'hum
  36. بَعْدَبعدbaʿda
  37. ذَٰلِكَاس کےdhālika
  38. فِىمیںfī
  39. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  40. لَمُسْرِفُونَالبتہ زیادتی کرنے والے ہیںlamus'rifūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں