مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 39

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فمن تاب من بعد ظلمه واصلح فان الله يتوب عليه ان الله غفور رحيم

اور جو شخص گناہ کے بعد توبہ کرے اور نیکوکار ہو جائے تو خدا اس کو معاف کر دے گا کچھ شک نہیں کہ خدا بخشنے والا مہربان ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 39
  • پارہ 6
  • صفحہ 114

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی توبہ اگر ٹھیک ٹھیک ہو جس کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ چوری کا مال مالک کو واپس کرے اور اگر تلف ہو گیا ہو تو ضمان دے اور ضمان نہ دے سکے تو معاف کرائے۔ اور اپنے فعل پر نادم ہو اور آئندہ کے لئے اس سے مجتنب رہنے کا عزم رکھے۔ تو اس طرح کی توبہ سے امید ہے کہ حق تعالیٰ اخروی عقوبت جس کے مقابلہ میں دنیوی سزا کی کچھ حقیقت نہیں اس پر سے اٹھا لے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَمَنتو جو کوئیfaman
  2. تَابَتوبہ کرےtāba
  3. مِنۢmin
  4. بَعْدِبعدbaʿdi
  5. ظُلْمِهِۦاپنے ظلم کے (بعد)ẓul'mihi
  6. وَأَصْلَحَاور اصلاح کرلےwa-aṣlaḥa
  7. فَإِنَّتو بیشکfa-inna
  8. ٱللَّهَاللہl-laha
  9. يَتُوبُمہربان ہوتا ہےyatūbu
  10. عَلَيْهِ ۗاس پرʿalayhi
  11. إِنَّبیشکinna
  12. ٱللَّهَاللہl-laha
  13. غَفُورٌۭغفورghafūrun
  14. رَّحِيمٌرحیم ہےraḥīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں