مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 43

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وكيف يحكمونك وعندهم التوراة فيها حكم الله ثم يتولون من بعد ذلك وما اولئك بالمؤمنين

اور یہ تم سے (اپنے مقدمات) کیونکر فیصل کرایں گے جبکہ خود ان کے پاس تورات (موجود) ہے جس میں خدا کا حکم (لکھا ہوا) ہے (یہ اسے جانتے ہیں) پھر اس کے بعد اس سے پھر جاتے ہیں اور یہ لوگ ایمان ہی نہیں رکھتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 43
  • پارہ 6
  • صفحہ 115

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی تعجب کی بات ہے کہ آپ ﷺ کو حکم ٹھہراتے ہیں اور جس تورات کو کتاب آسمانی مانتے ہیں اس کے فیصلہ پر بھی راضی نہیں۔ تو حقیقت میں ان کا ایمان کسی پر بھی نہیں۔ نہ قرآن پر نہ تورات پر اگلے رکوع میں تورات و انجیل کی مدح فرما کر متنبہ کیا ہے کہ کیسی عمدہ کتاب اور کیسے علوم ہدایت تھے جن کی ان نالائقوں نے بےقدری کی اور انہیں ایسا ضائع کیا کہ آج اصل چیز کا پتہ لگانا بھی مشکل ہو گیا۔ آخر حق تعالیٰ نے اپنی رحمت کاملہ سے بالکل…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَكَيْفَاور کس طرحwakayfa
  2. يُحَكِّمُونَكَوہ منصف بنائیں گے آپ کوyuḥakkimūnaka
  3. وَعِندَهُمُحالانکہ۔ جبکہ ان کے پاسwaʿindahumu
  4. ٱلتَّوْرَىٰةُتورات ہےl-tawrātu
  5. فِيهَااس میںfīhā
  6. حُكْمُحکم ہےḥuk'mu
  7. ٱللَّهِاللہ کاl-lahi
  8. ثُمَّپھرthumma
  9. يَتَوَلَّوْنَوہ منہ موڑ جاتے ہیںyatawallawna
  10. مِنۢmin
  11. بَعْدِبعدbaʿdi
  12. ذَٰلِكَ ۚاس کےdhālika
  13. وَمَآاور نہیںwamā
  14. أُو۟لَـٰٓئِكَیہ لوگulāika
  15. بِٱلْمُؤْمِنِينَایمان لانے والےbil-mu'minīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں