مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 42

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

سماعون للكذب اكالون للسحت فان جاءوك فاحكم بينهم او اعرض عنهم وان تعرض عنهم فلن يضروك شيئا وان حكمت فاحكم بينهم بالقسط ان الله يحب المقسطين

(یہ) جھوٹی باتیں بنانے کے جاسوسی کرنے والے اور (رشوت کا) حرام مال کھانے والے ہیں اگر یہ تمہارے پاس (کوئی مقدمہ فیصل کرانے کو) آئیں تو تم ان میں فیصلہ کر دینا یا اعراض کرنا اور اگر ان سے اعراض کرو گے تو وہ تمہارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکیں گے اور اگر فیصلہ کرنا چاہو تو انصاف کا فیصلہ کرنا کہ خدا انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 42
  • پارہ 6
  • صفحہ 115

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ابن عباس، مجاہد اور عکرمہ وغیرہ اکابر سلف سے منقول ہے کہ حضور ﷺ کو یہ اختیار ابتداء میں تھا آخر میں جب اسلام کا تسلط اور نفوذ کامل ہو گیا تو ارشاد ہوا وَ اَنِ احۡکُمۡ بَیۡنَہُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ یعنی ان کےنزاعات کا فیصلہ قانون شریعت کے موافق کر دیا کرو۔ مطلب یہ کہ اعراض اور کنارہ کشی کی ضرورت نہیں۔ قرآن کریم نے باربار اس پر زور دیا ہے کہ کوئی شخص کتنا ہی شریر ظالم اور بدمعاش کیوں نہ ہو مگر اس کے حق میں بھی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. سَمَّـٰعُونَبہت زیادہ سننے والے ہیںsammāʿūna
  2. لِلْكَذِبِجھوٹ کے لیےlil'kadhibi
  3. أَكَّـٰلُونَبہت زیادہ کھانے والے ہیںakkālūna
  4. لِلسُّحْتِ ۚحرامlilssuḥ'ti
  5. فَإِنپھر اگرfa-in
  6. جَآءُوكَوہ آئیں تمہارے پاسjāūka
  7. فَٱحْكُمتو فیصلہ کروfa-uḥ'kum
  8. بَيْنَهُمْان کے درمیانbaynahum
  9. أَوْیاaw
  10. أَعْرِضْاعراض کروaʿriḍ
  11. عَنْهُمْ ۖان سےʿanhum
  12. وَإِناور اگرwa-in
  13. تُعْرِضْتم اعراض برتوtuʿ'riḍ
  14. عَنْهُمْان سےʿanhum
  15. فَلَنتو ہرگز نہیںfalan
  16. يَضُرُّوكَوہ نقصان پہنچا سکتے آپ کوyaḍurrūka
  17. شَيْـًۭٔا ۖکچھ بھیshayan
  18. وَإِنْاور اگرتمwa-in
  19. حَكَمْتَفیصلہ کروḥakamta
  20. فَٱحْكُمتو فیصلہ کروfa-uḥ'kum
  21. بَيْنَهُمان کے درمیانbaynahum
  22. بِٱلْقِسْطِ ۚانصاف کے ساتھbil-qis'ṭi
  23. إِنَّبیشکinna
  24. ٱللَّهَاللہl-laha
  25. يُحِبُّمحبت رکھتا ہےyuḥibbu
  26. ٱلْمُقْسِطِينَانصاف کرنے والوں سےl-muq'siṭīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں