یعنی ان کے نقش قدم پر یہ بھی چلتے تھے۔
انجیل اور حضرت عیسٰی علیہ السلام تورات کی تصدیق کرتے تھے
یعنی حضرت عیسٰیؑ خود اپنی زبان سے تورات کی تصدیق فرماتے تھے اور جو کتاب (انجیل) ان کو دی گئ تھی وہ بھی تورات کی تصدیق کرتی تھی اور انجیل کی نوعیت بھی نور و ہدایت ہونے میں تورات کی طرح تھی۔ احکام و شرائع کے اعتبار سے دونوں میں بہت ہی قلیل فرق تھا وَ لِاُحِلَّ لَکُمۡ بَعۡضَ الَّذِیۡ حُرِّمَ عَلَیۡکُمۡ (آل عمران۔۵۰) میں اشارہ کیا گیا ہے۔ اور یہ فرق تورات کی تصدیق کے منافی نہیں جیسے آج ہم قرآن کو ماننے اور صرف اسی کے احکام کو تسلیم کرنے کے باوجود بحمداللہ تمام کتب سماویہ کے من عنداللہ ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔