مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 46

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقفينا على اثارهم بعيسى ابن مريم مصدقا لما بين يديه من التوراة واتيناه الانجيل فيه هدى ونور ومصدقا لما بين يديه من التوراة وهدى وموعظة للمتقين

اور ان پیغمبروں کے بعد انہی کے قدموں پر ہم نے عیسیٰ بن مریم کو بھیجا جو اپنے سے پہلے کی کتاب تورات کی تصدیق کرتے تھے اور ان کو انجیل عنایت کی جس میں ہدایت اور نور ہے اور تورات کی جو اس سے پہلی کتاب (ہے) تصدیق کرتی ہے اور پرہیزگاروں کو راہ بتاتی اور نصیحت کرتی ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 46
  • پارہ 6
  • صفحہ 116

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ان کے نقش قدم پر یہ بھی چلتے تھے۔ یعنی حضرت عیسٰیؑ خود اپنی زبان سے تورات کی تصدیق فرماتے تھے اور جو کتاب (انجیل) ان کو دی گئ تھی وہ بھی تورات کی تصدیق کرتی تھی اور انجیل کی نوعیت بھی نور و ہدایت ہونے میں تورات کی طرح تھی۔ احکام و شرائع کے اعتبار سے دونوں میں بہت ہی قلیل فرق تھا وَ لِاُحِلَّ لَکُمۡ بَعۡضَ الَّذِیۡ حُرِّمَ عَلَیۡکُمۡ (آل عمران۔۵۰) میں اشارہ کیا گیا ہے۔ اور یہ فرق تورات کی تصدیق کے منافی نہیں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَفَّيْنَااور پیچھے بھیجا ہم نےwaqaffaynā
  2. عَلَىٰٓاوپرʿalā
  3. ءَاثَـٰرِهِمان کے آچار کےāthārihim
  4. بِعِيسَىعیسیٰbiʿīsā
  5. ٱبْنِابنib'ni
  6. مَرْيَمَمریم کوmaryama
  7. مُصَدِّقًۭاجو تصدیق کرنے والاmuṣaddiqan
  8. لِّمَاواسطے اس کے جوlimā
  9. بَيْنَbayna
  10. يَدَيْهِاس کے آگے ہےyadayhi
  11. مِنَسےmina
  12. ٱلتَّوْرَىٰةِ ۖتوراتl-tawrāti
  13. وَءَاتَيْنَـٰهُاور دی ہم نے اس کوwaātaynāhu
  14. ٱلْإِنجِيلَانجیلl-injīla
  15. فِيهِاس میںfīhi
  16. هُدًۭىہدایت ہےhudan
  17. وَنُورٌۭاور نور ہےwanūrun
  18. وَمُصَدِّقًۭااور تصدیق کرنے والی ہےwamuṣaddiqan
  19. لِّمَاواسطے اس کے جوlimā
  20. بَيْنَbayna
  21. يَدَيْهِاس کے آگے ہےyadayhi
  22. مِنَسےmina
  23. ٱلتَّوْرَىٰةِتورات میںl-tawrāti
  24. وَهُدًۭىاور ہدایتwahudan
  25. وَمَوْعِظَةًۭاور نصیحتwamawʿiẓatan
  26. لِّلْمُتَّقِينَواسطے متقین کےlil'muttaqīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں