مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 49

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وان احكم بينهم بما انزل الله ولا تتبع اهواءهم واحذرهم ان يفتنوك عن بعض ما انزل الله اليك فان تولوا فاعلم انما يريد الله ان يصيبهم ببعض ذنوبهم وان كثيرا من الناس لفاسقون

اور (ہم پھر تاکید کرتے ہیں کہ) جو (حکم) خدا نے نازل فرمایا ہے اسی کے مطابق ان میں فیصلہ کرنا اور ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کرنا اور ان سے بچتے رہنا کہ کسی حکم سے جو خدا نے تم پر نازل فرمایا ہے یہ کہیں تم کو بہکانہ دیں اگر یہ نہ مانیں تو جان لو کہ خدا چاہتا ہے کہ ان کے بعض گناہوں کے سبب ان پر مصیبت نازل کرے اور اکثر لوگ تو نافرمان ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 49
  • پارہ 6
  • صفحہ 116

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی آپس کے اختلافات میں خواہ دنیا کیسی ہی دست و گریباں رہے آپ ﷺ کو یہ ہی حکم ہے کہ ما انزل للہ کے موافق حکم دیتے رہیں اور کسی کے کہنے سننے کی کوئی پروا نہ کریں۔ پوری سزا تو قیامت میں ملے گی لیکن کچھ تھوڑی سی سزا دے کر یہاں بھی مجرم کو یا دوسرے دیکھنے والوں کو ایک گونہ تنبیہ کر دی جاتی ہے۔ یعنی آپ ﷺ ان لوگوں کے اعراض و انحراف سے زیادہ ملول نہ ہوں۔ دنیا میں فرمانبردار بندے ہمیشہ تھوڑے ہی ہوتے ہیں وَ مَاۤ اَکۡثَرُ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَنِاور یہ کہwa-ani
  2. ٱحْكُمفیصلہ کروuḥ'kum
  3. بَيْنَهُمان کے درمیانbaynahum
  4. بِمَآساتھ اس کے جوbimā
  5. أَنزَلَنازل کیاanzala
  6. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  7. وَلَااور نہwalā
  8. تَتَّبِعْتم پیروی کروtattabiʿ
  9. أَهْوَآءَهُمْان کی خواہشات کیahwāahum
  10. وَٱحْذَرْهُمْاور ہوشیار رہو ان سے۔ محتاط رہو ان سےwa-iḥ'dharhum
  11. أَنکہan
  12. يَفْتِنُوكَوہ فتنہ میں نہ ڈالیں تم کوyaftinūka
  13. عَنۢسےʿan
  14. بَعْضِبعض اس سےbaʿḍi
  15. مَآجوmā
  16. أَنزَلَنازل کیاanzala
  17. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  18. إِلَيْكَ ۖآپ کی طرفilayka
  19. فَإِنپھر اگرfa-in
  20. تَوَلَّوْا۟وہ منہ موڑ جائیںtawallaw
  21. فَٱعْلَمْتو جان لوfa-iʿ'lam
  22. أَنَّمَابیشکannamā
  23. يُرِيدُچاہتا ہےyurīdu
  24. ٱللَّهُاللہl-lahu
  25. أَنکہan
  26. يُصِيبَهُممصیبت پہنچائے ان کو۔ مصیبت میں ڈالے ان کوyuṣībahum
  27. بِبَعْضِبوجہ بعضbibaʿḍi
  28. ذُنُوبِهِمْ ۗان کے گناہوں کےdhunūbihim
  29. وَإِنَّاور بیشکwa-inna
  30. كَثِيرًۭابہتkathīran
  31. مِّنَسےmina
  32. ٱلنَّاسِلوگوں میں سےl-nāsi
  33. لَفَـٰسِقُونَالبتہ فاسق ہیںlafāsiqūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں