مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 50

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

افحكم الجاهلية يبغون ومن احسن من الله حكما لقوم يوقنون

کیا یہ زمانہٴ جاہلیت کے حکم کے خواہش مند ہیں؟ اور جو یقین رکھتے ہیں ان کے لیے خدا سے اچھا حکم کس کا ہے؟

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 50
  • پارہ 6
  • صفحہ 116

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جو لوگ خدا کی شہنشاہیت رحمت کاملہ اور علم محیط پر یقین کامل رکھتے ہیں ان کے نزدیک دنیا میں کسی کا حکم خدا کے حکم کے سامنے لائق التفات نہیں ہو سکتا۔ پھر کیا یہ لوگ احکام الہٰیہ کی روشنی آ جانے کے بعد ظنون و اہواء اور کفر و جاہلیت کے اندھیرے ہی کی طرف جانا پسند کرتے ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَفَحُكْمَکیا بھلا حکم۔ فیصلہafaḥuk'ma
  2. ٱلْجَـٰهِلِيَّةِجاہلیت کاl-jāhiliyati
  3. يَبْغُونَ ۚوہ چاہتے ہیںyabghūna
  4. وَمَنْاور کونwaman
  5. أَحْسَنُزیادہ اچھا ہےaḥsanu
  6. مِنَسےmina
  7. ٱللَّهِاللہ سے بڑھ کرl-lahi
  8. حُكْمًۭافیصلہ کرنے میںḥuk'man
  9. لِّقَوْمٍۢواسطے قوم کےliqawmin
  10. يُوقِنُونَجو یقین رکھتی ہےyūqinūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں