مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 51

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا لا تتخذوا اليهود والنصارى اولياء بعضهم اولياء بعض ومن يتولهم منكم فانه منهم ان الله لا يهدي القوم الظالمين

اے ایمان والو! یہود اور نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ یہ ایک دوسرے کے دوست ہیں اور جو شخص تم میں سے ان کو دوست بنائے گا وہ بھی انہیں میں سے ہوگا بیشک خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 51
  • پارہ 6
  • صفحہ 117

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اولیاء ولی کی جمع ہے ولی دوست کو بھی کہتےہیں قریب کو بھی ناصر اور مددگار کو بھی غرض یہ ہے کہ یہود و نصاریٰ بلکہ تمام کفار سے جیسا کہ سورہ نساء میں تصریح کی گئ ہے مسلمان دوستانہ تعلقات قائم نہ کریں اس موقع پر یہ ملحوظ رکھنا چاہئے کہ موالات مروت و حسن سلوک، مصالحت، رواداری اور عدل و انصاف یہ سب چیزیں الگ الگ ہیں۔ اہل اسلام اگر مصلحت سمجھیں تو ہر کافر سےصلح اور عہد و پیمان مشروع طریقہ پر کر سکتے ہیں۔ وَ اِنۡ جَنَحُوۡا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگوalladhīna
  3. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. لَانہlā
  5. تَتَّخِذُوا۟تم بناؤtattakhidhū
  6. ٱلْيَهُودَیہود کوl-yahūda
  7. وَٱلنَّصَـٰرَىٰٓاور نصاری کوwal-naṣārā
  8. أَوْلِيَآءَ ۘدوستawliyāa
  9. بَعْضُهُمْان میں سے بعضbaʿḍuhum
  10. أَوْلِيَآءُدوست ہیںawliyāu
  11. بَعْضٍۢ ۚبعض کےbaʿḍin
  12. وَمَناور جو کوئیwaman
  13. يَتَوَلَّهُمدوست بنائے گا ان کوyatawallahum
  14. مِّنكُمْتم میں سےminkum
  15. فَإِنَّهُۥپس بیشک وہfa-innahu
  16. مِنْهُمْ ۗانہی میں سے ہیںmin'hum
  17. إِنَّبیشکinna
  18. ٱللَّهَاللہl-laha
  19. لَانہیںlā
  20. يَهْدِىہدایت دیتاyahdī
  21. ٱلْقَوْمَقوم کوl-qawma
  22. ٱلظَّـٰلِمِينَجو ظالم ہیںl-ẓālimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں