مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 59

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل يا اهل الكتاب هل تنقمون منا الا ان امنا بالله وما انزل الينا وما انزل من قبل وان اكثركم فاسقون

کہو کہ اے اہل کتاب! تم ہم میں برائی ہی کیا دیکھتے ہو سوا اس کے کہ ہم خدا پر اور جو (کتاب) ہم پر نازل ہوئی اس پر اور جو (کتابیں) پہلے نازل ہوئیں ان پر ایمان لائے ہیں اور تم میں اکثر بدکردار ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 59
  • پارہ 6
  • صفحہ 118

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

کسی کام پر طعن کرنا یا ہنسی اڑانا دو وجہ سے ہو سکتا ہے یا تو وہ کام ہی قابل استہزاء ہو یا کام کرنے والے کی حالت تمسخر کے لائق ہو۔ پچھلی آیت میں بتلا دیا گیا کہ اذان کوئی ایسی چیز نہیں جس پر بجز پرلے درجہ کے احمق اور خفیف العقل کے کوئی شخص طعن یا استہزاء کر سکے۔ اس آیت میں اذان دینے والوں کے مقدس حالات پر بعنوان سوال متنبہ کیا گیا ہے۔ یعنی استہزاء کرنے والے جو خیر سے اہل کتاب اور عالم شرائع ہونے کا بھی دعویٰ رکھتے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْکہہ دیجیےqul
  2. يَـٰٓأَهْلَاے اہلyāahla
  3. ٱلْكِتَـٰبِکتابl-kitābi
  4. هَلْکیا نہیںhal
  5. تَنقِمُونَتم ناراض ہوئےtanqimūna
  6. مِنَّآہم سےminnā
  7. إِلَّآمگرillā
  8. أَنْاس لیے کہan
  9. ءَامَنَّاہم ایمان لائےāmannā
  10. بِٱللَّهِاللہ پرbil-lahi
  11. وَمَآاور جو کچھwamā
  12. أُنزِلَنازل کیا گیاunzila
  13. إِلَيْنَاہماری طرفilaynā
  14. وَمَآاور جو کچھwamā
  15. أُنزِلَنازل کیا گیاunzila
  16. مِنسےmin
  17. قَبْلُاس سے پہلےqablu
  18. وَأَنَّاور بیشکwa-anna
  19. أَكْثَرَكُمْتم میں سے اکثرaktharakum
  20. فَـٰسِقُونَفاسق ہیںfāsiqūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں