مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 60

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل هل انبئكم بشر من ذلك مثوبة عند الله من لعنه الله وغضب عليه وجعل منهم القردة والخنازير وعبد الطاغوت اولئك شر مكانا واضل عن سواء السبيل

کہو کہ میں تمہیں بتاؤں کہ خدا کے ہاں اس سے بھی بدتر جزا پانے والے کون ہیں؟ وہ لوگ ہیں جن پر خدا نے لعنت کی اور جن پر وہ غضبناک ہوا اور (جن کو) ان میں سے بندر اور سور بنا دیا اور جنہوں نے شیطان کی پرستش کی ایسے لوگوں کا برا ٹھکانہ ہے اور وہ سیدھے رستے سے بہت دور ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 60
  • پارہ 6
  • صفحہ 118

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اگر ایمان باللہ پر مستقیم ہونا اور ہر اس چیز کی جو خدا کی طرف سے کسی زمانہ میں نازل ہو سچے دل سےتصدیق کرنا ہی تمہارے زعم میں مسلمانوں کا سب سے بڑا جرم اور سب سے بڑی برائی ہے اور اسی وجہ سے تم ان کو مور و طعن و بلام بناتے ہو۔ تو آؤ میں تم کو ایک ایسی قوم کا پتہ بتلاؤں جو اپنی شرارت اور گندگی کی وجہ سے بدترین خلائق ہے۔ جن پر خدا کی لعنت اور غضب کا اثر آج بھی نمایاں طور پر آشکارا ہے۔ جس کے بہت سے افراد اپنی مکاری…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْکہہ دیجیےqul
  2. هَلْکیاhal
  3. أُنَبِّئُكُممیں بتاؤں تم کوunabbi-ukum
  4. بِشَرٍّۢساتھ بری چیز کےbisharrin
  5. مِّنسےmin
  6. ذَٰلِكَاسdhālika
  7. مَثُوبَةًثواب میں۔ انجام میں۔ بدلہ پانے میںmathūbatan
  8. عِندَنزدیکʿinda
  9. ٱللَّهِ ۚاللہ کےl-lahi
  10. مَنجس پرman
  11. لَّعَنَهُلعنت کیlaʿanahu
  12. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  13. وَغَضِبَاور غضب ناک ہواwaghaḍiba
  14. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  15. وَجَعَلَاور اس نے بنائےwajaʿala
  16. مِنْهُمُان میں سےmin'humu
  17. ٱلْقِرَدَةَبندرl-qiradata
  18. وَٱلْخَنَازِيرَاور خنزیرwal-khanāzīra
  19. وَعَبَدَاور جس نے بندگی کیwaʿabada
  20. ٱلطَّـٰغُوتَ ۚطاغوت کیl-ṭāghūta
  21. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāika
  22. شَرٌّۭبدترین ہیںsharrun
  23. مَّكَانًۭامرتبے میںmakānan
  24. وَأَضَلُّاور زیادہ بھٹکے ہوئےwa-aḍallu
  25. عَنسےʿan
  26. سَوَآءِسیدھےsawāi
  27. ٱلسَّبِيلِراستےl-sabīli

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں