مواد پر جائیں
Quran Maqasid

نَقَمُ

قرآن میں نقم

معنی: وہ ناراض ہوئے

نقم قرآن کی 4 سورتوں کی 4 آیات میں 4 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
4
آیات
4
سورتیں
4
مادّہ
ن ق م

نَقَمُ

فعل · 4 بار

معنی: وہ ناراض ہوئے · دوسرے تراجم: تم ناراض ہوئے, تم ناراض ہوتے

قرآن میں صورتیں

  • نَقَمُوٓا۟ ×2
  • تَنقِمُونَ ×1
  • تَنقِمُ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

نقمت الشيء ونقمته : إذا أنكرته، إما باللسان، وإما بالعقوبة. قال تعالى: وما نقموا إلا أن أغناهم الله

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وما نقموا منهم﴾ [التوبة: 74] يقال: نقمت الشيء ونقمته -بالفتح والكسر -أي كرهته، والفتح أفصح. ولذلك لم يقرأ قوله: ﴿هل تنقمون﴾ [المائدة: 59] إلا بالكسر، وقيل: نقمته: أنكرته إما باللسان أو بالعقوبة. والنقمة والانتقام: العقوبة بإنكار. قال تعالى: ﴿فلما آسفونا انتقمنا منهم﴾ [الزخرف: 55] ونقمت عليه كذا: أنكرته…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ن ق م پر مکمل اندراجات

نقم والی آیات

4 میں سے آیات 1–4

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہو کہ اے اہل کتاب! تم ہم میں برائی ہی کیا دیکھتے ہو سوا اس کے کہ ہم خدا پر اور جو (کتاب) ہم پر نازل ہوئی اس پر اور جو (کتابیں) پہلے نازل ہوئیں ان پر ایمان لائے ہیں اور تم میں اکثر بدکردار ہیں

    سورہ مائدہ، آیت 5:59
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس کے سوا تجھ کو ہماری کون سی بات بری لگی ہے کہ جب ہمارے پروردگار کی نشانیاں ہمارے پاس آگئیں تو ہم ان پر ایمان لے آئے۔ اے پروردگار ہم پر صبرواستقامت کے دہانے کھول دے اور ہمیں (ماریو تو) مسلمان ہی ماریو

    سورہ اعراف، آیت 7:126
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ خدا کی قسمیں کھاتے ہیں کہ انہوں نے (تو کچھ) نہیں کہا حالانکہ انہوں نے کفر کا کلمہ کہا ہے اور یہ اسلام لانے کے بعد کافر ہوگئے ہیں اور ایسی بات کا قصد کرچکے ہیں جس پر قدرت نہیں پاسکے۔ اور انہوں نے (مسلمانوں میں) عیب ہی کون سا دیکھا ہے سوا اس کے کہ خدا نے اپنے فضل سے اور اس کے پیغمبر نے (اپنی مہربانی سے) ان کو دولت مند کر دیا ہے۔ تو اگر یہ لوگ توبہ کرلیں تو ان کے حق میں بہتر ہوگا۔ اور اگر منہ پھیر لیں تو ان کو دنیا اور آخرت میں دکھ دینے والا عذاب دے گا اور زمین میں ان کا کوئی دوست اور مددگار نہ ہوگا

    سورہ توبہ، آیت 9:74
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے

    سورہ بروج، آیت 85:8