مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أَحْبار

قرآن میں أحبار

معنی: اور علماء۔ فقہاء بھی

أحبار قرآن کی 2 سورتوں کی 4 آیات میں 4 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
4
آیات
4
سورتیں
2
مادّہ
ح ب ر

أَحْبار

اسم · 4 بار

معنی: اور علماء۔ فقہاء بھی · دوسرے تراجم: اور علماء, اپنے علماء کو, علماء میں سے

قرآن میں صورتیں

  • وَٱلْأَحْبَارُ ×2
  • أَحْبَارَهُمْ ×1
  • ٱلْأَحْبَارِ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الحبر: الأثر المستحسن، ومنه ما روي:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿أنتم وأزواجكم تحيرون﴾ [الزخرف: 70] أي تنعمون، وقيل: تسرون. وأصل اللفظة من الحبر وهو الأثر المستحسن. وفي الحيث: "يخرج من النار رجل قد ذهب حبره وسبره" أي بهاؤه وجماله. ومنه سمي الحبر، وشعر محبر، وشاعر محبر لشعره. والتحبير: التحسين من ذلك. وفي الحديث: "لحبرتها لك تحبيرا".

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ح ب ر پر مکمل اندراجات

أحبار والی آیات

4 میں سے آیات 1–4

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بیشک ہم نے توریت نازل فرمائی جس میں ہدایت اور روشنی ہے اسی کے مطابق انبیاء جو (خدا کے) فرمانبردار تھے یہودیوں کو حکم دیتے رہے ہیں اور مشائخ اور علماء بھی کیونکہ وہ کتاب خدا کے نگہبان مقرر کیے گئے تھے اور اس پر گواہ تھے (یعنی حکم الہٰی کا یقین رکھتے تھے) تو تم لوگوں سے مت ڈرنا اور مجھی سے ڈرتے رہنا اور میری آیتوں کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہ لینا اور جو خدا کے نازل فرمائے ہوئے احکام کے مطابق حکم نہ دے تو ایسے ہی لوگ کافر ہیں

    سورہ مائدہ، آیت 5:44
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بھلا ان کے مشائخ اور علماء انہیں گناہ کی باتوں اور حرام کھانے سے منع کیوں نہیں کرتے؟ بلاشبہ وہ بھی برا کرتے ہیں

    سورہ مائدہ، آیت 5:63
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    انہوں نے اپنے علماء اور مشائخ اور مسیح ابن مریم کو الله کے سوا خدا بنا لیا حالانکہ اُن کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ خدائے واحد کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اور وہ ان لوگوں کے شریک مقرر کرنے سے پاک ہے

    سورہ توبہ، آیت 9:31
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو! (اہل کتاب کے) بہت سے عالم اور مشائخ لوگوں کا مال ناحق کھاتے اور (ان کو) راہ خدا سے روکتے ہیں۔ اور جو لوگ سونا اور چاندی جمع کرتے ہیں اور اس کو خدا کے رستے میں خرچ نہیں کرتے۔ ان کو اس دن عذاب الیم کی خبر سنادو

    سورہ توبہ، آیت 9:34