مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 7

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذكروا نعمة الله عليكم وميثاقه الذي واثقكم به اذ قلتم سمعنا واطعنا واتقوا الله ان الله عليم بذات الصدور

اور خدا نے جو تم پر احسان کئے ہیں ان کو یاد کرو اور اس عہد کو بھی جس کا تم سے قول لیا تھا (یعنی) جب تم نے کہا تھا کہ ہم نے (خدا کا حکم) سن لیا اور قبول کیا۔ اور الله سے ڈرو۔ کچھ شک نہیں کہ خدا دلوں کی باتوں (تک) سے واقف ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 7
  • پارہ 6
  • صفحہ 108

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

غالبًا یہ عہد وہ ہی ہے جو "بقرہ" کے آخر میں مومنین کی زبان سے نقل فرمایا تھا وَ قَالُوۡا سَمِعۡنَا وَ اَطَعۡنَا ٭۫ غُفۡرَانَکَ رَبَّنَا وَ اِلَیۡکَ الۡمَصِیۡرُ (بقرہ۔۲۸۵) جب صحابہؓ آنحضرت ﷺ کے دست مبارک پر بیعت کرتے تھے اس وقت بھی یہ اقرار کرتے تھے کہ ہم اپنی استطاعت کے موافق آپ کی ہر بات کو سنیں گے اور مانیں گے خواہ ہمارے منشاء اور طبیعت کے موافق ہو یا خلاف۔ یہ تو عام عہد تھا اس کے بعد بعض ارکان اسلام یا مناسب حال…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱذْكُرُوا۟اور یاد کروwa-udh'kurū
  2. نِعْمَةَنعمتniʿ'mata
  3. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  4. عَلَيْكُمْجو تم پر ہےʿalaykum
  5. وَمِيثَـٰقَهُاور اس کا پکا وعدہ۔ پختہ عہدwamīthāqahu
  6. ٱلَّذِىوہ جوalladhī
  7. وَاثَقَكُماس نے لیا ہے تم سے۔ اس نے باندھا ہے تم سےwāthaqakum
  8. بِهِۦٓساتھ اس کےbihi
  9. إِذْجبidh
  10. قُلْتُمْکہا تم نےqul'tum
  11. سَمِعْنَاسنا ہم نےsamiʿ'nā
  12. وَأَطَعْنَا ۖاور اطاعت کی ہم نےwa-aṭaʿnā
  13. وَٱتَّقُوا۟اور ڈروwa-ittaqū
  14. ٱللَّهَ ۚاللہ سےl-laha
  15. إِنَّبیشکinna
  16. ٱللَّهَاللہl-laha
  17. عَلِيمٌۢجاننے والا ہےʿalīmun
  18. بِذَاتِبھیدbidhāti
  19. ٱلصُّدُورِسینوں کےl-ṣudūri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں