مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 8

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا كونوا قوامين لله شهداء بالقسط ولا يجرمنكم شنان قوم على الا تعدلوا اعدلوا هو اقرب للتقوى واتقوا الله ان الله خبير بما تعملون

اے ایمان والوں! خدا کے لیے انصاف کی گواہی دینے کے لیے کھڑے ہو جایا کرو۔ اور لوگوں کی دشمنی تم کو اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ انصاف چھوڑ دو۔ انصاف کیا کرو کہ یہی پرہیزگاری کی بات ہے اور خدا سے ڈرتے رہو۔ کچھ شک نہیں کہ خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 8
  • پارہ 6
  • صفحہ 108

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اس سے پہلی آیت میں مومنین کو حق تعالیٰ کے احسانات اور اپنا عہدو پیمان یاد کرنے کا حکم دیا تھا۔ یہاں بتلا دیا کہ صرف زبان سے یاد کرنا نہیں، بلکہ عملی رنگ میں ان سے اس کا ثبوت مطلوب ہے۔ اس آیت میں اسی پر تنبیہ کی گئ ہے کہ اگر تم نے خدا کے بےشمار احسانات اور اپنے عہدو اقرار کو بھلا نہیں دیا تو لازم ہے کہ اس محسن حقیقی کے حقوق ادا کرنے اور اپنے عہد کو سچا کر دکھانے کے لئے ہر وقت کمر بستہ رہو اور جب کوئی حکم اپنے آقائے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگوalladhīna
  3. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. كُونُوا۟ہوجاؤkūnū
  5. قَوَّٰمِينَقائم رہنے والے۔ نگہداشت کرنے والےqawwāmīna
  6. لِلَّهِاللہ ہی کے لیےlillahi
  7. شُهَدَآءَگواہshuhadāa
  8. بِٱلْقِسْطِ ۖانصاف پرbil-qis'ṭi
  9. وَلَااور نہwalā
  10. يَجْرِمَنَّكُمْآمادہ کرتے تم کوyajrimannakum
  11. شَنَـَٔانُدشمنیshanaānu
  12. قَوْمٍکسی قوم کیqawmin
  13. عَلَىٰٓاس بات پرʿalā
  14. أَلَّاکہ نہallā
  15. تَعْدِلُوا۟ ۚتم عدل کرو گےtaʿdilū
  16. ٱعْدِلُوا۟عدل کروiʿ'dilū
  17. هُوَوہhuwa
  18. أَقْرَبُزیادہ قریب ہےaqrabu
  19. لِلتَّقْوَىٰ ۖتقوی کےlilttaqwā
  20. وَٱتَّقُوا۟اور ڈروwa-ittaqū
  21. ٱللَّهَ ۚاللہ سےl-laha
  22. إِنَّبیشکinna
  23. ٱللَّهَاللہl-laha
  24. خَبِيرٌۢخبر رکھنے والا ہےkhabīrun
  25. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  26. تَعْمَلُونَتم عمل کرتے ہوtaʿmalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں