مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 71

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وحسبوا الا تكون فتنة فعموا وصموا ثم تاب الله عليهم ثم عموا وصموا كثير منهم والله بصير بما يعملون

اور خیال کرتے تھے کہ (اس سے ان پر) کوئی آفت نہیں آنے کی تو وہ اندھے اور بہرے ہو گئے پھر خدا نے ان پر مہربانی فرمائی (لیکن) پھر ان میں سے بہت سے اندھے اور بہرے ہو گئے اور خدا ان کے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 71
  • پارہ 6
  • صفحہ 120

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی پختہ عہد وپیمان توڑ کر خدا سے غداری کی اس کےسفراء میں سے کسی کو جھٹلایا کسی کو قتل کیا۔ یہ تو ان کے ایمان باللہ اور عمل صالح کا حال تھا۔ ایمان بالیوم الآخر کا اندازہ اس سے کر لو کہ اس قدر شدید مظالم اور باغیانہ جرائم کا ارتکاب کر کے بالکل بےفکر ہو بیٹھے۔ گویا ان حرکات کا کوئی خمیازہ بھگتنا نہیں پڑے گا اور ظلم و بغاوت کے خراب نتائج کبھی سامنے نہ آئیں گے۔ یہ خیال کر کے خدائی نشانات اور خدائی کلام کی طرف سے بالکل…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَحَسِبُوٓا۟اور انہوں نے سمجھاwaḥasibū
  2. أَلَّاکہ نہallā
  3. تَكُونَہوگاtakūna
  4. فِتْنَةٌۭکوئی فتنہfit'natun
  5. فَعَمُوا۟تو وہ اندھے بن گئےfaʿamū
  6. وَصَمُّوا۟اور بہرے ہوگئےwaṣammū
  7. ثُمَّپھرthumma
  8. تَابَمہربان ہواtāba
  9. ٱللَّهُاللہl-lahu
  10. عَلَيْهِمْان پرʿalayhim
  11. ثُمَّپھرthumma
  12. عَمُوا۟وہ اندھے بن گئےʿamū
  13. وَصَمُّوا۟اور بہرے ہوگئےwaṣammū
  14. كَثِيرٌۭبہت سےkathīrun
  15. مِّنْهُمْ ۚان میں سےmin'hum
  16. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  17. بَصِيرٌۢدیکھنے والا ہےbaṣīrun
  18. بِمَااس کو جوbimā
  19. يَعْمَلُونَوہ عمل کرتے ہیںyaʿmalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں