مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 70

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لقد اخذنا ميثاق بني اسرائيل وارسلنا اليهم رسلا كلما جاءهم رسول بما لا تهوى انفسهم فريقا كذبوا وفريقا يقتلون

ہم نے بنی اسرائیل سے عہد بھی لیا اور ان کی طرف پیغمبر بھی بھیجے (لیکن) جب کوئی پیغمبر ان کے پاس ایسی باتیں لےکر آتا جن کو ان کے دل نہیں چاہتے تھے تو وہ (انبیاء کی) ایک جماعت کو تو جھٹلا دیتے اور ایک جماعت کو قتل کر دیتے تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 70
  • پارہ 6
  • صفحہ 119

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

گذشتہ آیت میں جو معیار قبول عنداللہ کا بیان ہوا تھا یعنی ایمان اور عمل صالح۔ یہاں یہ دکھلانا ہے کہ یہود اس معیار پر کہاں تک پورے اترتے ہیں۔ غلام کی وفاداری کا امتحان اس میں ہے کہ جس بات کو دل نہ چاہے آقا کے حکم سے کر گذرے اور اپنی رائے یا خواہش کو آقا کی مرضی کے تابع بنا دے۔ ورنہ صرف ان چیزوں کا مان لینا جو مرضی اور خواہش کے موافق ہوں، یہ کونسا کمال ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَقَدْالبتہ تحقیقlaqad
  2. أَخَذْنَالیا ہم نےakhadhnā
  3. مِيثَـٰقَپختہ عہدmīthāqa
  4. بَنِىٓبنیbanī
  5. إِسْرَٰٓءِيلَاسرائیل سےis'rāīla
  6. وَأَرْسَلْنَآاور بھیجے ہم نےwa-arsalnā
  7. إِلَيْهِمْان کی طرفilayhim
  8. رُسُلًۭا ۖکئی رسولrusulan
  9. كُلَّمَاجب کبھیkullamā
  10. جَآءَهُمْآیا ان کے پاسjāahum
  11. رَسُولٌۢکوئی رسولrasūlun
  12. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  13. لَانہیںlā
  14. تَهْوَىٰٓپسند کرتےtahwā
  15. أَنفُسُهُمْان کے نفسanfusuhum
  16. فَرِيقًۭاایک گروہ کوfarīqan
  17. كَذَّبُوا۟انہوں نے جھٹلایاkadhabū
  18. وَفَرِيقًۭااور ایک گروہ کوwafarīqan
  19. يَقْتُلُونَوہ قتل کرتے تھےyaqtulūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں