مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 73

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لقد كفر الذين قالوا ان الله ثالث ثلاثة وما من اله الا اله واحد وان لم ينتهوا عما يقولون ليمسن الذين كفروا منهم عذاب اليم

وہ لوگ (بھی) کافر ہیں جو اس بات کے قائل ہیں کہ خدا تین میں کا تیسرا ہے حالانکہ اس معبود یکتا کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اگر یہ لوگ ایسے اقوال (وعقائد) سے باز نہیں آئیں گے تو ان میں جو کافر ہوئے ہیں وہ تکلیف دینے والا عذاب پائیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 73
  • پارہ 6
  • صفحہ 120

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی حضرت مسیحؑ، روح القدس اور اللہ، یا مسیحؑ، مریم اور اللہ تینوں خدا ہیں (الیعاذ باللہ) ان میں کا ایک حصہ دار اللہ ہوا۔ پھر وہ تینوں ایک اور وہ ایک تین ہیں۔ عیسائیوں کا عام عقیدہ یہ ہی ہے اور اس خلاف عقل و بداہت عقیدہ کو عجیب گول مول اور پیچدار عبارتوں سے ادا کرتے ہیں اور جب کسی کی سمجھ میں نہیں آتا تو اس کو ایک ماوراء العقل حقیقت قرار دیتے ہیں۔ سچ ہے لَن یصلح العَطَّارُ مَاَ افْسَدَہٗ الدَّھر

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَّقَدْالبتہ تحقیقlaqad
  2. كَفَرَکفر کیاkafara
  3. ٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīna
  4. قَالُوٓا۟جنہوں نے کہاqālū
  5. إِنَّبیشکinna
  6. ٱللَّهَاللہl-laha
  7. ثَالِثُتین کاthālithu
  8. ثَلَـٰثَةٍۢ ۘتیسرا ہےthalāthatin
  9. وَمَااور نہیںwamā
  10. مِنْکوئیmin
  11. إِلَـٰهٍالہilāhin
  12. إِلَّآمگرillā
  13. إِلَـٰهٌۭالہilāhun
  14. وَٰحِدٌۭ ۚایک ہیwāḥidun
  15. وَإِناور اگرwa-in
  16. لَّمْنہlam
  17. يَنتَهُوا۟وہ باز آئےyantahū
  18. عَمَّااس سے جوʿammā
  19. يَقُولُونَوہ کہتے ہیںyaqūlūna
  20. لَيَمَسَّنَّالبتہ ضرور چھوئے گاlayamassanna
  21. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  22. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  23. مِنْهُمْان میں سےmin'hum
  24. عَذَابٌعذابʿadhābun
  25. أَلِيمٌدردناکalīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں