مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مائدہ، آیت 81

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولو كانوا يؤمنون بالله والنبي وما انزل اليه ما اتخذوهم اولياء ولكن كثيرا منهم فاسقون

اور اگر وہ خدا پر اور پیغمبر پر اور جو کتاب ان پر نازل ہوئی تھی اس پر یقین رکھتے تو ان لوگوں کو دوست نہ بناتے لیکن ان میں اکثر بدکردار ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 120 میں سے آیت 81
  • پارہ 6
  • صفحہ 121

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

"النبی" سے بعض مفسرین نے حضرت موسٰیؑ کو اور بعض نے رسول کریم ﷺ کو مراد لیا ہے۔ مطلب یہ ہوا کہ اگر ان یہود کو واقع یقین حضرت موسٰیؑ کی صداقت اور تعلیمات پر ہوتا تو نبی آخر الزماں کے مقابلہ میں جن کی بشارت خود موسٰیؑ دے چکے ہیں مشرکین سے دوستی نہ کرتے یا یہ کہ اگر نبی کریم ﷺ پر مخلصانہ ایمان لے آتے تو ایسی حرکت ان سے سرزد نہ ہوتی کہ دشمنان اسلام سے ساز باز کریں۔ اس دوسری تقدیر پر آیت منافقین یہود کے حق میں ہو گی۔ خدا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَوْاور اگرwalaw
  2. كَانُوا۟وہ ہوتےkānū
  3. يُؤْمِنُونَایمان لاتےyu'minūna
  4. بِٱللَّهِاللہ پرbil-lahi
  5. وَٱلنَّبِىِّاور نبی پرwal-nabiyi
  6. وَمَآاور جوwamā
  7. أُنزِلَنازل کیا گیاunzila
  8. إِلَيْهِاس کی طرفilayhi
  9. مَانہmā
  10. ٱتَّخَذُوهُمْوہ بناتے ان کوittakhadhūhum
  11. أَوْلِيَآءَدوستawliyāa
  12. وَلَـٰكِنَّلیکنwalākinna
  13. كَثِيرًۭابہت سےkathīran
  14. مِّنْهُمْان میں سےmin'hum
  15. فَـٰسِقُونَنافرمان ہیںfāsiqūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں