مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ق، آیت 37

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ان في ذلك لذكرى لمن كان له قلب او القى السمع وهو شهيد

جو شخص دل (آگاہ) رکھتا ہے یا دل سے متوجہ ہو کر سنتا ہے اس کے لئے اس میں نصیحت ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 45 میں سے آیت 37
  • پارہ 26
  • صفحہ 520

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ان عبرتناک واقعات میں غوروفکر کر کے وہ ہی لوگ نصیحت حاصل کر سکتے ہیں جنکے سینہ میں سمجھنے والا دل ہو کہ ازخود ایک بات کو سمجھ، یا کم از کم کسی سمجھانے والے کے کہنے پر دل کو حاضر کر کے کان دھریں۔ کیونکہ یہ بھی ایک درجہ ہے کہ آدمی خود متنبہ نہ ہو تو دوسرے کے متنبہ کرنے پر ہشیار ہو جائے جو شخص نہ خود سمجھے نہ کسی کے کہنے پر توجہ کے ساتھ کان لگائے اس کا درجہ اینٹ پتھر سےزیادہ نہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّیقیناinna
  2. فِىمیںfī
  3. ذَٰلِكَاس (میں)dhālika
  4. لَذِكْرَىٰالبتہ نصیحت ہےladhik'rā
  5. لِمَنواسطے اس کے جوliman
  6. كَانَہوkāna
  7. لَهُۥاس کے لیےlahu
  8. قَلْبٌدلqalbun
  9. أَوْیاaw
  10. أَلْقَىاس نے ڈالاalqā
  11. ٱلسَّمْعَکان کو (غور سے سنا) کان لگایا)l-samʿa
  12. وَهُوَاور وہwahuwa
  13. شَهِيدٌۭگواہ ہےshahīdun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں