تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی جو آدمی خدا کی طرف رجوع ہو محض ان ہی محسوسات کے دائرہ میں الجھ کر نہ رہ جائے اس کے لئے آسمان و زمین کی تخلیف و تنظیم میں دانائی و بینائی کے کتنے سامان ہیں جن میں ادنٰی غور کرنے سے صحیح حقیقت تک پہنچ سکتا ہے۔ اور بھولے ہوئے سبق اسکو یاد آ سکتے ہیں۔ پھر خدا جانے ایسی روشن نشانیوں کی موجودگی میں بھی یہ لوگ کیونکر حق کو جھٹلانے کی جرأت کرتے ہیں۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں