مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طور، آیت 16

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اصلوها فاصبروا او لا تصبروا سواء عليكم انما تجزون ما كنتم تعملون

اس میں داخل ہوجاؤ اور صبر کرو یا نہ کرو تمہارے لئے یکساں ہے۔ جو کام تم کیا کرتے تھے (یہ) انہی کا تم کو بدلہ مل رہا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 49 میں سے آیت 16
  • پارہ 27
  • صفحہ 524

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی دوزخ میں پڑ کر اگر گھبراؤ اور چلاؤگے، تب کوئی فریاد کو پہنچنے والا نہیں۔ اور بفرضِ محال صبر کرکے چپ ہو رہو تب تم پر کوئی رحم کھانے والا نہیں۔ غرض دونوں حالتیں برابر ہیں۔ اس جیل خانہ سے نکلنے کی تمہارے لئے کوئی سبیل نہیں۔ جو کرتوت دنیا میں کئے تھے ان کی سزا یہ ہی حبس دوام اور ابدی عذاب ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱصْلَوْهَاجھلسو اس میںiṣ'lawhā
  2. فَٱصْبِرُوٓا۟پس صبر کروfa-iṣ'birū
  3. أَوْیاaw
  4. لَانہlā
  5. تَصْبِرُوا۟تم صبر کروtaṣbirū
  6. سَوَآءٌبرابر ہےsawāon
  7. عَلَيْكُمْ ۖتم پرʿalaykum
  8. إِنَّمَابیشکinnamā
  9. تُجْزَوْنَتم بدلہ دیئے جاتے ہوtuj'zawna
  10. مَاجوmā
  11. كُنتُمْتھے تمkuntum
  12. تَعْمَلُونَتم عمل کرتےtaʿmalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں