تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
ہجرت سے پیشتر نبی کریمﷺ "مِنٰی" میں تشریف فرما تھے کفار کا مجمع تھا، انہوں نے آپ سے کوئی نشانی طلب کی۔ آپ ﷺ نے فرمایا آسمان کی طرف دیکھو۔ ناگاہ چاند پھٹ کر دو ٹکڑے ہوگیا۔ ایک ٹکڑا ان میں سے مغرب کی اور دوسرا مشرق کی طرف چلاگیا۔ بیچ میں پہاڑ حائل تھا۔ جب سب نے خوب اچھی طرح یہ معجزہ دیکھ لیا، دونوں ٹکڑے آپس میں مل گئے۔ کفار کہنے لگے کہ محمد (ﷺ) نے چاند پر یا ہم پر جادو کردیا ہے اس معجزہ کو "شق القمر" کہتے ہیں۔ اور یہ…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں