تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی پانی اس قدر ٹوٹ کر برسا، گویا آسمان کے دہانے کھل گئے اور نیچے سے زمین کے پردے پھٹ پڑے۔ اتنا پانی ابلا گویا ساری زمین چشموں کا مجموعہ بن کر رہ گئ۔ پھر اوپر اور نیچے کا یہ سب پانی مل کر اس کام کے لئے اکٹھا ہوگیا۔ جو پہلے سے اللہ کے ہاں ٹھہرچکا تھا یعنی قوم نوح کی ہلاکت اور غرقابی۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں