مواد پر جائیں
Quran Maqasid

الْتَقَى

قرآن میں التقى

معنی: ملی تھیں

التقى قرآن کی 4 سورتوں کی 7 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
7
آیات
7
سورتیں
4
مادّہ
ل ق ي

الْتَقَى

فعل · 7 بار

معنی: ملی تھیں · دوسرے تراجم: آپس میں لڑے۔ ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوئے, آمنے سامنے ہوئیں۔ ملیں تھیں, تم ملے, پس مل گیا

قرآن میں صورتیں

  • ٱلْتَقَى ×3
  • ٱلْتَقَتَا ×1
  • ٱلْتَقَيْتُمْ ×1
  • فَٱلْتَقَى ×1
  • يَلْتَقِيَانِ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

اللقاء: مقابلة الشيء ومصادفته معا، وقد يعبر به عن كل واحد منهما، يقال: لقيه يلقاه لقاء ولقيا ولقية، ويقال ذلك في الإدراك بالحس، وبالبصر، وبالبصيرة. قال: لقد كنتم تمنون الموت من قبل أن تلقوه [آل عمران/ 143] ، وقال: لقد لقينا من سفرنا هذا نصبا [الكهف/ 62] . وملاقاة الله عز وجل عبارة عن القيامة، وعن المصير إليه. قال…

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وإذا لقوا الذين آمنوا قالوا آمنا﴾ [البقرة: 14] اللقاء: مصادفة الشيء للشيء ومقابلته له معا، يقال: لقيه يلقاه لقاء ولقيا ولقيا ولقية ولقية.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ل ق ي پر مکمل اندراجات

التقى والی آیات

7 میں سے آیات 1–7

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تمہارے لیے دو گروہوں میں جو (جنگ بدر کے دن) آپس میں بھڑ گئے (قدرت خدا کی عظیم الشان) نشانی تھی ایک گروہ (مسلمانوں کا تھا وہ) خدا کی راہ میں لڑ رہا تھا اور دوسرا گروہ (کافروں کا تھا وہ) ان کو اپنی آنکھوں سے اپنے سے دگنا مشاہدہ کر رہا تھا اور خدا اپنی نصرت سے جس کو چاہتا ہے مدد دیتا ہے جو اہل بصارت ہیں ان کے لیے اس (واقعے) میں بڑی عبرت ہے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:13
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ تم میں سے (اُحد کے دن) جبکہ (مومنوں اور کافروں کی) دو جماعتیں ایک دوسرے سے گتھ گئیں (جنگ سے) بھاگ گئے تو ان کے بعض افعال کے سبب شیطان نے ان کو پھسلا دیا مگر خدا نے ان کا قصور معاف کر دیا بےشک خدا بخشنے والا اور بردبار ہے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:155
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو مصیبت تم پر دونوں جماعتوں کے مقابلے کے دن واقع ہوئی سو خدا کے حکم سے (واقع ہوئی) اور (اس سے) یہ مقصود تھا کہ خدا مومنوں کو اچھی طرح معلوم

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:166
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جان رکھو کہ جو چیز تم (کفار سے) لوٹ کر لاؤ اس میں سے پانچواں حصہ خدا کا اور اس کے رسول کا اور اہل قرابت کا اور یتیموں کا اور محتاجوں کا اور مسافروں کا ہے۔ اگر تم خدا پر اور اس (نصرت) پر ایمان رکھتے ہو جو (حق وباطل میں) فرق کرنے کے دن (یعنی جنگ بدر میں) جس دن دونوں فوجوں میں مڈھ بھیڑ ہوگئی۔ اپنے بندے (محمدﷺ) پر نازل فرمائی۔ اور خدا ہر چیز پر قادر ہے

    سورہ انفال، آیت 8:41
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس وقت جب تم ایک دوسرے کے مقابل ہوئے تو کافروں کو تمہاری نظروں میں تھوڑا کر کے دکھاتا تھا اور تم کو ان کی نگاہوں میں تھوڑا کر کے دکھاتا تھا تاکہ خدا کو جو کام منظور کرنا تھا اسے کر ڈالے۔ اور سب کاموں کا رجوع خدا کی طرف ہے

    سورہ انفال، آیت 8:44
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور زمین میں چشمے جاری کردیئے تو پانی ایک کام کے لئے جو مقدر ہوچکا تھا جمع ہوگیا

    سورہ قمر، آیت 54:12
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اسی نے دو دریا رواں کئے جو آپس میں ملتے ہیں

    سورہ رحمٰن، آیت 55:19