تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی کوئی آسمان کا فرشتہ نہیں، بلکہ ہم ہی جیسا ایک آدمی اور وہ بھی اکیلا جس کے ساتھ کوئی قوت اور جتھا نہیں، چاہتا ہے کہ ہمیں دبالے اور سب کو اپنا تابع بنالے۔ یہ کبھی نہ ہوگا۔ اگر ہم اس پھندے میں پھنس جائیں تو ہماری بڑی غلطی اور حماقت بلکہ جنون ہوگا۔ وہ تو ہم کو ڈراتا ہے کہ مجھے نہ مانو گے تو آگ میں گروگے۔ اور واقعہ یہ ہے کہ ہم اس کے تابع ہوجائیں تو گویا خود اپنے کو آگ میں گرا رہے ہیں۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں