مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سِيما

قرآن میں سيما

معنی: ان کی علامت سے۔ ان کی پیشانی سے

سيما قرآن کی 5 سورتوں کی 6 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
6
آیات
6
سورتیں
5
مادّہ
س و م

سِيما

اسم · 6 بار

معنی: ان کی علامت سے۔ ان کی پیشانی سے · دوسرے تراجم: ان کے چہرے سے/ ان کی علامت سے, ان کی علامات سے, ان کے چہروں سے, ان کی علامتیں

قرآن میں صورتیں

  • بِسِيمَٰهُمْ ×3
  • بِسِيمَىٰهُمْ ×2
  • سِيمَاهُمْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

السوم أصله: الذهاب في ابتغاء الشيء، فهو لفظ لمعنى مركب من الذهاب والابتغاء، وأجري مجرى الذهاب في قولهم: سامت الإبل، فهي سائمة، ومجرى الابتغاء في قولهم: سمت كذا، قال: يسومونكم سوء العذاب

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

السين والواو والميم أصل يدل على طلب الشيء. يقال سمت الشيء، أسومه سوما. ومنه السوم في الشراء والبيع. ومن الباب سامت الراعية تسوم، وأسمتها أنا. قال الله تعالى: ﴿فيه تسيمون﴾ [النحل: 10]، أي ترعون. ويقال سومت فلانا في مالي تسويما، إذا حكمته في مالك. وسومت غلامي: خليته وما يريد. والخيل المسومة: المرسلة وعليها ركبانها. وأصل…

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ س و م پر مکمل اندراجات

سيما والی آیات

6 میں سے آیات 1–6

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اور ہاں تم جو خرچ کرو گے تو) ان حاجتمندوں کے لئے جو خدا کی راہ میں رکے بیٹھے ہیں اور ملک میں کسی طرف جانے کی طاقت نہیں رکھتے (اور مانگنے سے عار رکھتے ہیں) یہاں تک کہ نہ مانگنے کی وجہ سے ناواقف شخص ان کو غنی خیال کرتا ہے اور تم قیافے سے ان کو صاف پہچان لو (کہ حاجتمند ہیں اور شرم کے سبب) لوگوں سے (منہ پھوڑ کر اور) لپٹ کر نہیں مانگ سکتے اور تم جو مال خرچ کرو گے کچھ شک نہیں کہ خدا اس کو جانتا ہے

    سورہ بقرہ، آیت 2:273
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان دونوں (یعنی بہشت اور دوزخ) کے درمیان (اعراف نام) ایک دیوار ہو گی اور اعراف پر کچھ آدمی ہوں گے جو سب کو ان کی صورتوں سے پہچان لیں گے۔ تو وہ اہل بہشت کو پکار کر کہیں گے کہ تم پر سلامتی ہو۔ یہ لوگ بھی بہشت میں داخل تو نہیں ہوں گے مگر امید رکھتے ہوں گے

    سورہ اعراف، آیت 7:46
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اہل اعراف (کافر) لوگوں کو جنہیں ان کی صورتوں سے شناخت کرتے ہوں گے پکاریں گے اور کہیں گے (کہ آج) نہ تو تمہاری جماعت ہی تمہارے کچھ کام آئی اور نہ تمہارا تکبّر (ہی سودمند ہوا)

    سورہ اعراف، آیت 7:48
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر ہم چاہتے تو وہ لوگ تم کو دکھا بھی دیتے اور تم ان کو ان کے چہروں ہی سے پہچان لیتے۔ اور تم انہیں (ان کے) انداز گفتگو ہی سے پہچان لو گے! اور خدا تمہارے اعمال سے واقف ہے

    سورہ محمد، آیت 47:30
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    محمدﷺ خدا کے پیغمبر ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں کے حق میں سخت ہیں اور آپس میں رحم دل، (اے دیکھنے والے) تو ان کو دیکھتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکے ہوئے سر بسجود ہیں اور خدا کا فضل اور اس کی خوشنودی طلب کر رہے ہیں۔ (کثرت) سجود کے اثر سے ان کی پیشانیوں پر نشان پڑے ہوئے ہیں۔ ان کے یہی اوصاف تورات میں (مرقوم) ہیں۔ اور یہی اوصاف انجیل میں ہیں۔ (وہ) گویا ایک کھیتی ہیں جس نے (پہلے زمین سے) اپنی سوئی نکالی پھر اس کو مضبوط کیا پھر موٹی ہوئی اور پھر اپنی نال پر سیدھی کھڑی ہوگئی اور لگی کھیتی والوں کو خوش کرنے تاکہ کافروں کا جی جلائے۔ جو لوگ ان میں سے ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان سے خدا نے گناہوں کی بخشش اور اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے

    سورہ فتح، آیت 48:29
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    گنہگار اپنے چہرے ہی سے پہچان لئے جائیں گے تو پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑ لئے جائیں گے

    سورہ رحمٰن، آیت 55:41