مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حدید، آیت 12

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يوم ترى المؤمنين والمؤمنات يسعى نورهم بين ايديهم وبايمانهم بشراكم اليوم جنات تجري من تحتها الانهار خالدين فيها ذلك هو الفوز العظيم

جس دن تم مومن مردوں اور مومن عورتوں کو دیکھو گے کہ ان (کے ایمان) کا نور ان کے آگے آگے اور داہنی طرف چل رہا ہے (تو ان سے کہا جائے گا کہ) تم کو بشارت ہو (کہ آج تمہارے لئے) باغ ہیں جن کے تلے نہریں بہہ رہی ہیں ان میں ہمیشہ رہو گے۔ یہی بڑی کامیابی ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 29 میں سے آیت 12
  • پارہ 27
  • صفحہ 539

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

میدانِ حشر سے جس وقت پل صراط پر جائیں گے سخت اندھیرا ہوگا تب اپنے ایمان اور عمل صالح کی روشنی ساتھ ہوگی۔ شاید ایمان کی روشنی جس کا محل قلب ہے آگے ہو اور عمل صالح کی داہنے کیونکہ نیک عمل داہنی طرف جمع ہوتے ہیں۔ جس درجہ کا کسی کا ایمان و عمل ہوگا اسی درجہ کی روشنی ملے گی۔ اور غالباً اس امّت کی روشنی اپنے نبی کے طفیل دوسری امتوں کی روشنی سےزیادہ صاف اور تیز ہوگی۔ بعض روایات سے بائیں جانب بھی روشنی کا ہونا معلوم ہوتا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَوْمَجس دنyawma
  2. تَرَىتم دیکھو گےtarā
  3. ٱلْمُؤْمِنِينَمومن مردوں کوl-mu'minīna
  4. وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِاور مومن عورتوں کوwal-mu'mināti
  5. يَسْعَىٰدوڑتا ہےyasʿā
  6. نُورُهُمنور ان کاnūruhum
  7. بَيْنَان کےbayna
  8. أَيْدِيهِمْآگےaydīhim
  9. وَبِأَيْمَـٰنِهِماور ان کے دائیں ہاتھwabi-aymānihim
  10. بُشْرَىٰكُمُ(کہا جائے گا) خوشخبری ہی ہے تم کوbush'rākumu
  11. ٱلْيَوْمَآج کے دنl-yawma
  12. جَنَّـٰتٌۭباغات ہیںjannātun
  13. تَجْرِىبہتی ہیںtajrī
  14. مِنسےmin
  15. تَحْتِهَاان کے نیچےtaḥtihā
  16. ٱلْأَنْهَـٰرُنہریںl-anhāru
  17. خَـٰلِدِينَہمیشہ رہنے والے ہیںkhālidīna
  18. فِيهَا ۚاس میںfīhā
  19. ذَٰلِكَیہیdhālika
  20. هُوَوہhuwa
  21. ٱلْفَوْزُکامیابی ہےl-fawzu
  22. ٱلْعَظِيمُبڑیl-ʿaẓīmu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں