مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حدید، آیت 19

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والذين امنوا بالله ورسله اولئك هم الصديقون والشهداء عند ربهم لهم اجرهم ونورهم والذين كفروا وكذبوا باياتنا اولئك اصحاب الجحيم

اور جو لوگ خدا اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے یہی اپنے پروردگار کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں۔ ان کے لئے ان (کے اعمال) کا صلہ ہوگا۔ اور ان (کے ایمان) کی روشنی۔ اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی اہل دوزخ ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 29 میں سے آیت 19
  • پارہ 27
  • صفحہ 540

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

مترجم محققؒ نے بظاہر "الشہداء" کا عطف "الصّدیقون" پر مانا ہے۔ یعنی جو لوگ اللہ پر اور اس کے سب رسولوں پر پوری طرح یقین لائے (اور اس یقین کا اثر ان کے اعمال و احوال میں ظاہر ہونا چاہیئے) تو سچے اور پکے ایماندار یہ ہی ہیں۔ اور اللہ کے ہاں یہ ہی حضرات بطور گواہ کے دوسرے لوگوں کا حال بتلائیں گے۔ کماقال وَ کَذٰلِکَ جَعَلۡنٰکُمۡ اُمَّۃً وَّسَطًا لِّتَکُوۡنُوۡا شُہَدَآءَ عَلَی النَّاسِ وَ یَکُوۡنَ الرَّسُوۡلُ عَلَیۡکُمۡ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگ جوwa-alladhīna
  2. ءَامَنُوا۟ایمان لائےāmanū
  3. بِٱللَّهِاللہ پرbil-lahi
  4. وَرُسُلِهِۦٓاور اس کے رسولوں پرwarusulihi
  5. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāika
  6. هُمُوہhumu
  7. ٱلصِّدِّيقُونَ ۖسچے ہیںl-ṣidīqūna
  8. وَٱلشُّهَدَآءُاور شہید ہیںwal-shuhadāu
  9. عِندَنزدیکʿinda
  10. رَبِّهِمْاپنے رب کےrabbihim
  11. لَهُمْان کے لیےlahum
  12. أَجْرُهُمْان کا اجر ہےajruhum
  13. وَنُورُهُمْ ۖاور ان کا نور ہےwanūruhum
  14. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگ جنہوں نےwa-alladhīna
  15. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  16. وَكَذَّبُوا۟اور انہوں نے جھٹلایاwakadhabū
  17. بِـَٔايَـٰتِنَآہماری آیات کوbiāyātinā
  18. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāika
  19. أَصْحَـٰبُوالے ہیںaṣḥābu
  20. ٱلْجَحِيمِجہنمl-jaḥīmi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں