مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حدید، آیت 20

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اعلموا انما الحياة الدنيا لعب ولهو وزينة وتفاخر بينكم وتكاثر في الاموال والاولاد كمثل غيث اعجب الكفار نباته ثم يهيج فتراه مصفرا ثم يكون حطاما وفي الاخرة عذاب شديد ومغفرة من الله ورضوان وما الحياة الدنيا الا متاع الغرور

جان رکھو کہ دنیا کی زندگی محض کھیل اور تماشا اور زینت (وآرائش) اور تمہارے آپس میں فخر (وستائش) اور مال واولاد کی ایک دوسرے سے زیادہ طلب (وخواہش) ہے (اس کی مثال ایسی ہے) جیسے بارش کہ (اس سے کھیتی اُگتی اور) کسانوں کو کھیتی بھلی لگتی ہے پھر وہ خوب زور پر آتی ہے پھر (اے دیکھنے والے) تو اس کو دیکھتا ہے کہ (پک کر) زرد پڑ جاتی ہے پھر چورا چورا ہوجاتی ہے اور آخرت میں (کافروں کے لئے) عذاب شدید اور (مومنوں کے لئے) خدا کی طرف سے بخشش اور خوشنودی ہے۔ اور دنیا کی زندگی تو متاع فریب ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 29 میں سے آیت 20
  • پارہ 27
  • صفحہ 540

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

آدمی کو اول عمر میں کھیل چاہئے، پھر تماشا، پھر بناؤ سنگار (اور فیشن) پھر ساکھ بڑھانا اور نام و نمود حاصل کرنا پھر موت کے دن قریب آئیں تو مال و الاد کی فکر کہ پیچھے میرا گھر بار بنا رہے اور اولاد آسودگی سے بسر کرے۔ مگر یہ سب ٹھاٹھ سامان فانی اور زائل ہیں ۔ جیسے کھیت کی رونق و بہار چند روزہ ہوتی ہے پھر زرد پڑ جاتی ہے اور آدمی اور جانور اسکو روند کرچورا کر دیتے ہیں۔ اس شادابی اور خوبصوری کا نام و نشان نہیں رہتا۔ یہ ہی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱعْلَمُوٓا۟جان لوiʿ'lamū
  2. أَنَّمَابیشکannamā
  3. ٱلْحَيَوٰةُزندگیl-ḥayatu
  4. ٱلدُّنْيَادنیا کیl-dun'yā
  5. لَعِبٌۭکھیل ہےlaʿibun
  6. وَلَهْوٌۭاور دل لگی ہےwalahwun
  7. وَزِينَةٌۭاور زینت ہےwazīnatun
  8. وَتَفَاخُرٌۢاور باہم فخر کرناwatafākhurun
  9. بَيْنَكُمْآپس میںbaynakum
  10. وَتَكَاثُرٌۭاور ایک دوسرے سے کثرت حاصل کرناwatakāthurun
  11. فِىمیںfī
  12. ٱلْأَمْوَٰلِمالl-amwāli
  13. وَٱلْأَوْلَـٰدِ ۖاور اولاد میںwal-awlādi
  14. كَمَثَلِمانند مثالkamathali
  15. غَيْثٍایک بارش کے ہےghaythin
  16. أَعْجَبَخوش کیاaʿjaba
  17. ٱلْكُفَّارَکسانوں کوl-kufāra
  18. نَبَاتُهُۥاس کی نباتات نےnabātuhu
  19. ثُمَّپھرthumma
  20. يَهِيجُوہ خشک ہوجاتی ہےyahīju
  21. فَتَرَىٰهُپھر تم دیکھتے ہو اس کوfatarāhu
  22. مُصْفَرًّۭاکہ زرد ہوگئیmuṣ'farran
  23. ثُمَّپھرthumma
  24. يَكُونُوہ ہوجاتی ہےyakūnu
  25. حُطَـٰمًۭا ۖریزہ ریزہḥuṭāman
  26. وَفِىاور میںwafī
  27. ٱلْـَٔاخِرَةِآخرتl-ākhirati
  28. عَذَابٌۭعذابʿadhābun
  29. شَدِيدٌۭسخت ہےshadīdun
  30. وَمَغْفِرَةٌۭاور بخششwamaghfiratun
  31. مِّنَکی طرف سےmina
  32. ٱللَّهِاللہl-lahi
  33. وَرِضْوَٰنٌۭ ۚاور رضا مندیwariḍ'wānun
  34. وَمَااور نہیںwamā
  35. ٱلْحَيَوٰةُدنیا کیl-ḥayatu
  36. ٱلدُّنْيَآزندگیl-dun'yā
  37. إِلَّامگرillā
  38. مَتَـٰعُسامانmatāʿu
  39. ٱلْغُرُورِدھوکے کاl-ghurūri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں