مواد پر جائیں
Quran Maqasid

جَحِيم

قرآن میں جحيم

معنی: جہنم کے

جحيم قرآن کی 18 سورتوں کی 26 آیات میں 26 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
26
آیات
26
سورتیں
18
مادّہ
ج ح م

جَحِيم

اسم · 26 بار

معنی: جہنم کے · دوسرے تراجم: جہنم, جہنم میں, جہنم کی, دہکتی آگ

قرآن میں صورتیں

  • ٱلْجَحِيمِ ×23
  • جَحِيمٍ ×2
  • وَجَحِيمًا ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الجحمة: شدة تأجج النار، ومنه: الجحيم، وجحم وجهه من شدة الغضب، استعارة من جحمة النار، وذلك من ثوران حرارة القلب، وجحمتا الأسد: عيناه لتوقدهما.

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الجحيم: شدة توقد النار وإضرامها. وجحمت النار: أضرمتمها وزدت في توقدها ومنه: الجحيم أعاذنا الله منها، والجحمة: شدة لهبها؛ يقال: جحيم وجاحم.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ج ح م پر مکمل اندراجات

جحيم والی آیات

26 میں سے آیات 1–20

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو سچائی کے ساتھ خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔ اور اہل دوزخ کے بارے میں تم سے کچھ پرسش نہیں ہوگی

    سورہ بقرہ، آیت 2:119
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہ جہنمی ہیں

    سورہ مائدہ، آیت 5:10
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہ جہنمی ہیں

    سورہ مائدہ، آیت 5:86
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پیغمبر اور مسلمانوں کو شایاں نہیں کہ جب ان پر ظاہر ہوگیا کہ مشرک اہل دوزخ ہیں۔ تو ان کے لیے بخشش مانگیں گو وہ ان کے قرابت دار ہی ہوں

    سورہ توبہ، آیت 9:113
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں میں (اپنے زعم باطل میں) ہمیں عاجز کرنے کے لئے سعی کی، وہ اہل دوزخ ہیں

    سورہ حج، آیت 22:51
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور دوزخ گمراہوں کے سامنے لائی جائے گی

    سورہ شعراء، آیت 26:91
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (یعنی جن کو) خدا کے سوا (پوجا کرتے تھے) پھر ان کو جہنم کے رستے پر چلا دو

    سورہ صافات، آیت 37:23
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اتنے میں) وہ (خود) جھانکے گا تو اس کو وسط دوزخ میں دیکھے گا

    سورہ صافات، آیت 37:55
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ ایک درخت ہے کہ جہنم کے اسفل میں اُگے گا

    سورہ صافات، آیت 37:64
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر ان کو دوزخ کی طرف لوٹایا جائے گا

    سورہ صافات، آیت 37:68
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ کہنے لگے کہ اس کے لئے ایک عمارت بناؤ پھر اس کو آگ کے ڈھیر میں ڈال دو

    سورہ صافات، آیت 37:97
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مگر اس کو جو جہنم میں جانے والا ہے

    سورہ صافات، آیت 37:163
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ عرش کو اٹھائے ہوئے اور جو اس کے گردا گرد (حلقہ باندھے ہوئے) ہیں (یعنی فرشتے) وہ اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہتے ہیں اور مومنوں کے لئے بخشش مانگتے رہتے ہیں۔ کہ اے ہمارے پروردگار تیری رحمت اور تیرا علم ہر چیز کو احاطہ کئے ہوئے ہے تو جن لوگوں نے توبہ کی اور تیرے رستے پر چلے ان کو بخش دے اور دوزخ کے عذاب سے بچالے

    سورہ مومن، آیت 40:7
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (حکم دیا جائے گا کہ) اس کو پکڑ لو اور کھینچتے ہوئے دوزخ کے بیچوں بیچ لے جاؤ

    سورہ دخان، آیت 44:47
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اور) پہلی دفعہ کے مرنے کے سوا (کہ مرچکے تھے) موت کا مزہ نہیں چکھیں گے۔ اور خدا ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا

    سورہ دخان، آیت 44:56
  16. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو کچھ ان کے پروردگار نے ان کو بخشا اس (کی وجہ) سے خوشحال۔ اور ان کے پروردگار نے ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لیا

    سورہ طور، آیت 52:18
  17. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جہنم میں داخل کیا جانا

    سورہ واقعہ، آیت 56:94
  18. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو لوگ خدا اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے یہی اپنے پروردگار کے نزدیک صدیق اور شہید ہیں۔ ان کے لئے ان (کے اعمال) کا صلہ ہوگا۔ اور ان (کے ایمان) کی روشنی۔ اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی اہل دوزخ ہیں

    سورہ حدید، آیت 57:19
  19. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر دوزخ کی آگ میں جھونک دو

    سورہ حاقہ، آیت 69:31
  20. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کچھ شک نہیں کہ ہمارے پاس بیڑیاں ہیں اور بھڑکتی ہوئی آگ ہے

    سورہ مزمل، آیت 73:12