مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مجادلہ، آیت 10

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

انما النجوى من الشيطان ليحزن الذين امنوا وليس بضارهم شيئا الا باذن الله وعلى الله فليتوكل المؤمنون

کافروں کی) سرگوشیاں تو شیطان (کی حرکات) سے ہیں (جو) اس لئے (کی جاتی ہیں) کہ مومن (ان سے) غمناک ہوں مگر خدا کے حکم کے سوا ان سے انہیں کچھ نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ تو مومنو کو چاہیئے کہ خدا ہی پر بھروسہ رکھیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 22 میں سے آیت 10
  • پارہ 28
  • صفحہ 543

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی منافقین کی کانا پھوسی (سرگوشی) اسی غرض سے تھی کہ ذرا مسلمان رنجیدہ اور دلگیر ہوں اور گھبرا جائیں کہ نہ معلوم یہ لوگ ہماری نسبت کیا منصوبے سوچ رہے ہوں گے۔ یہ کام شیطان ان سے کرا رہا تھا۔ مگر مسلمانوں کو یاد رکھنا چاہیئے کہ شیطان ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ اس کے قبضہ میں کیا چیز ہے۔ نفع نقصان سب اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ اس کا حکم نہ ہو تو کتنے ہی مشورے کرلیں اور منصوبے گانٹھ لیں، تمہارا بال بینکا نہ ہوگا۔ لہٰذا تم کو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّمَابیشکinnamā
  2. ٱلنَّجْوَىٰسرگوشیl-najwā
  3. مِنَسےmina
  4. ٱلشَّيْطَـٰنِشیطان کی طرف (سے)l-shayṭāni
  5. لِيَحْزُنَتاکہ غمگین ہوںliyaḥzuna
  6. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  7. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  8. وَلَيْسَحالانکہ نہیںwalaysa
  9. بِضَآرِّهِمْضرر دینے والی ان کوbiḍārrihim
  10. شَيْـًٔاکچھ بھی۔ کوئی چیز بھیshayan
  11. إِلَّامگرillā
  12. بِإِذْنِاذن سےbi-idh'ni
  13. ٱللَّهِ ۚاللہ کےl-lahi
  14. وَعَلَىاور پرwaʿalā
  15. ٱللَّهِاللہ (پر)l-lahi
  16. فَلْيَتَوَكَّلِکہ توکل کریںfalyatawakkali
  17. ٱلْمُؤْمِنُونَمومنl-mu'minūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں