مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مجادلہ، آیت 11

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا اذا قيل لكم تفسحوا في المجالس فافسحوا يفسح الله لكم واذا قيل انشزوا فانشزوا يرفع الله الذين امنوا منكم والذين اوتوا العلم درجات والله بما تعملون خبير

مومنو! جب تم سے کہا جائے کہ مجلس میں کھل کر بیٹھو تو کھل بیٹھا کرو۔ خدا تم کو کشادگی بخشے گا۔ اور جب کہا جائے کہ اُٹھ کھڑے ہو تو اُٹھ کھڑے ہوا کرو۔ جو لوگ تم میں سے ایمان لائے ہیں اور جن کو علم عطا کیا گیا ہے خدا ان کے درجے بلند کرے گا۔ اور خدا تمہارے سب کاموں سے واقف ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 22 میں سے آیت 11
  • پارہ 28
  • صفحہ 543

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اس طرح بیٹھو کہ جگہ کھل جائے اور دوسروں کو بھی موقع بیٹھنے کا ملے۔ یعنی اللہ تمہاری تنگیوں کو دور کریگا اور اپنی رحمت کے دروارے کشادہ کر دیگا۔ یعنی حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں۔ "یہ آداب ہیں مجلس کے۔ کوئی آئے اور جگہ نہ پائے تو چاہیئے سب تھوڑا تھوڑا ہٹیں تا مکان حلقہ کشادہ ہو جائے۔ یا (اپنی جگہ سے اٹھ کھڑے ہوں اور) پرے ہٹ کر حلقہ کرلیں۔ (یا بالکل چلے جانے کو کہا جائے تو چلے جائیں) اتنی حرکت میں غرور (یا بخل) نہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَلوگوalladhīna
  3. ءَامَنُوٓا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. إِذَاجبidhā
  5. قِيلَکہا جائےqīla
  6. لَكُمْتم سےlakum
  7. تَفَسَّحُوا۟جگہ پیدا کرو۔ کشادگی پیدا کروtafassaḥū
  8. فِىمیںfī
  9. ٱلْمَجَـٰلِسِمجلسوں (میں)l-majālisi
  10. فَٱفْسَحُوا۟تو کشادگی پیدا کروfa-if'saḥū
  11. يَفْسَحِکشادگی پیدا کردے گاyafsaḥi
  12. ٱللَّهُاللہl-lahu
  13. لَكُمْ ۖتمہارے لیےlakum
  14. وَإِذَااور جبwa-idhā
  15. قِيلَکہا جائےqīla
  16. ٱنشُزُوا۟اٹھ جاؤunshuzū
  17. فَٱنشُزُوا۟تو اٹھ جایا کروfa-unshuzū
  18. يَرْفَعِبلند کرتا ہےyarfaʿi
  19. ٱللَّهُاللہl-lahu
  20. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  21. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  22. مِنكُمْتم میں سےminkum
  23. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  24. أُوتُوا۟جو دیے گئےūtū
  25. ٱلْعِلْمَعلمl-ʿil'ma
  26. دَرَجَـٰتٍۢ ۚدرجوں میںdarajātin
  27. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  28. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  29. تَعْمَلُونَتم عمل کرتے ہوtaʿmalūna
  30. خَبِيرٌۭباخبر ہےkhabīrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں