مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مجادلہ، آیت 12

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين امنوا اذا ناجيتم الرسول فقدموا بين يدي نجواكم صدقة ذلك خير لكم واطهر فان لم تجدوا فان الله غفور رحيم

مومنو! جب تم پیغمبر کے کان میں کوئی بات کہو تو بات کہنے سے پہلے (مساکین کو) کچھ خیرات دے دیا کرو۔ یہ تمہارے لئے بہت بہتر اور پاکیزگی کی بات ہے۔ اور اگر خیرات تم کو میسر نہ آئے تو خدا بخشنے والا مہربان ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 22 میں سے آیت 12
  • پارہ 28
  • صفحہ 544

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی منافق بے فائدہ باتیں حضرت ﷺ سے کان میں کرتے کہ لوگوں میں اپنی بڑائی جتائیں اور بعض مسلمان غیر مبہم باتوں میں سرگوشی کرکے اتنا وقت لے لیتے تھے کہ دوسروں کو حضور ﷺ سے مستفید ہونے کا موقع نہ ملتا تھا، یا کسی وقت آپﷺ خلوت چاہتے تو اس میں بھی تنگی ہوتی تھی لیکن مروت و اخلاق کے سبب کسی کو منع نہ فرماتے۔ اس وقت یہ حکم ہوا کہ جو مقدرت والا آدمی حضور ﷺ سے سرگوشی کرنا چاہے وہ اس سے پہلے کچھ خیرات کرکے آیا کرے۔ اس میں کئی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَلوگو !alladhīna
  3. ءَامَنُوٓا۟جو ایمان لائے ہوāmanū
  4. إِذَاجبidhā
  5. نَـٰجَيْتُمُسرگوشی کرو تمnājaytumu
  6. ٱلرَّسُولَرسول سےl-rasūla
  7. فَقَدِّمُوا۟تو پیش کروfaqaddimū
  8. بَيْنَbayna
  9. يَدَىْپہلےyaday
  10. نَجْوَىٰكُمْاپنی سرگوشی کےnajwākum
  11. صَدَقَةًۭ ۚصدقہṣadaqatan
  12. ذَٰلِكَیہ باتdhālika
  13. خَيْرٌۭبہتر ہےkhayrun
  14. لَّكُمْتمہارے لیےlakum
  15. وَأَطْهَرُ ۚاور زیادہ پاکیزہ ہےwa-aṭharu
  16. فَإِنپھر اگرfa-in
  17. لَّمْنہlam
  18. تَجِدُوا۟تم پاؤtajidū
  19. فَإِنَّتو بیشکfa-inna
  20. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  21. غَفُورٌۭغفورghafūrun
  22. رَّحِيمٌرحیم ہےraḥīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں