مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مجادلہ، آیت 13

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ااشفقتم ان تقدموا بين يدي نجواكم صدقات فاذ لم تفعلوا وتاب الله عليكم فاقيموا الصلاة واتوا الزكاة واطيعوا الله ورسوله والله خبير بما تعملون

کیا تم اس سےکہ پیغمبر کے کان میں کوئی بات کہنے سے پہلے خیرات دیا کرو ڈر گئے؟ پھر جب تم نے (ایسا) نہ کیا اور خدا نے تمہیں معاف کردیا تو نماز پڑھتے اور زکوٰة دیتے رہو اور خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرتے رہو۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے خبردار ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 22 میں سے آیت 13
  • پارہ 28
  • صفحہ 544

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی صدقہ کا حکم دینے سے جو مقصد تھا، حاصل ہوگیا۔ اب ہم نے یہ وقتی حکم اٹھا لیا ہے چاہیئے کہ ان احکام کی اطاعت میں ہمہ تن لگے رہو جو کبھی منسوخ ہونے والے نہیں۔ مثلاً نماز و زکوٰۃ وغیرہ اسی سے کافی تزکیہ نفس ہو جائے گا۔ (تنبیہ) فَاِذۡ لَمۡ تَفۡعَلُوۡا سے معلوم ہوتا ہے کہ اس حکم پر عام طور سے عمل کرنے کی نوبت نہیں آئی۔ بعض روایات میں حضرت علیؓ فرماتے ہیں کہ اس حکم پر امت میں سے صرف میں نے عمل کیا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ءَأَشْفَقْتُمْکیا ڈر گئے تمa-ashfaqtum
  2. أَنکہan
  3. تُقَدِّمُوا۟تم آگے بھیجو۔ پیش کروtuqaddimū
  4. بَيْنَbayna
  5. يَدَىْپہلےyaday
  6. نَجْوَىٰكُمْاپنی سرگوشیوں سےnajwākum
  7. صَدَقَـٰتٍۢ ۚصدقاتṣadaqātin
  8. فَإِذْپھر جبfa-idh
  9. لَمْنہlam
  10. تَفْعَلُوا۟تم کروtafʿalū
  11. وَتَابَاور مہربان ہوwatāba
  12. ٱللَّهُاللہl-lahu
  13. عَلَيْكُمْتم پرʿalaykum
  14. فَأَقِيمُوا۟تو قائم کروfa-aqīmū
  15. ٱلصَّلَوٰةَنمازl-ṣalata
  16. وَءَاتُوا۟اور ادا کروwaātū
  17. ٱلزَّكَوٰةَزکوۃl-zakata
  18. وَأَطِيعُوا۟اور اطاعت کروwa-aṭīʿū
  19. ٱللَّهَاللہ کیl-laha
  20. وَرَسُولَهُۥ ۚاور اس کے رسول کیwarasūlahu
  21. وَٱللَّهُاور اللہ تعالیٰwal-lahu
  22. خَبِيرٌۢباخبر ہےkhabīrun
  23. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  24. تَعْمَلُونَتم عمل کرتے ہوtaʿmalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں