مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مجادلہ، آیت 2

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الذين يظاهرون منكم من نسائهم ما هن امهاتهم ان امهاتهم الا اللائي ولدنهم وانهم ليقولون منكرا من القول وزورا وان الله لعفو غفور

جو لوگ تم میں سے اپنی عورتوں کو ماں کہہ دیتے ہیں وہ ان کی مائیں نہیں (ہوجاتیں) ۔ ان کی مائیں تو وہی ہیں جن کے بطن سے وہ پیدا ہوئے۔ بےشک وہ نامعقول اور جھوٹی بات کہتے ہیں اور خدا بڑا معاف کرنے والا (اور) بخشنے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 22 میں سے آیت 2
  • پارہ 28
  • صفحہ 542

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بیوی ( جس نے اس کو جنا نہیں) وہ اس کی واقعی ماں کیونکر بن سکتی ہے جو محض اتنے لفظ پر ہمیشہ کے لئے حقیقی ماں کی طرح حرام ہو جائے؟ ہاں آدمی جب اپنی بدتمیزی سے ایک جھوٹی نا معقول اور بیہودہ بات کہدے اس کا بدلہ یہ ہے کہ کفارہ دے، تب اس کے پاس جائے ورنہ نہ جائے۔ پر عورت اسی کی رہی، محض ظہار سے طلاق نہیں پڑ گئ۔ یعنی جاہلیت میں جو ایسی حرکت کرچکے وہ معاف ہے۔ اب ہدایت آچکنے کے بعد ایسا مت کرو۔ اگر غلطی سے کر گذرے تو…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  2. يُظَـٰهِرُونَجو ظہار کرتے ہیںyuẓāhirūna
  3. مِنكُمتم میں سےminkum
  4. مِّنسےmin
  5. نِّسَآئِهِماپنی بیویوں (سے)nisāihim
  6. مَّانہیںmā
  7. هُنَّوہhunna
  8. أُمَّهَـٰتِهِمْ ۖان کی مائیںummahātihim
  9. إِنْنہیںin
  10. أُمَّهَـٰتُهُمْان کی مائیںummahātuhum
  11. إِلَّامگرillā
  12. ٱلَّـٰٓـِٔىوہ (عورتیں) جنہوں نےallāī
  13. وَلَدْنَهُمْ ۚجنم دیا ان کوwaladnahum
  14. وَإِنَّهُمْاور بیشک وہwa-innahum
  15. لَيَقُولُونَالبتہ وہ کہتے ہیںlayaqūlūna
  16. مُنكَرًۭامنکر۔ ناپسندیدہmunkaran
  17. مِّنَسےmina
  18. ٱلْقَوْلِبات میں (سے)l-qawli
  19. وَزُورًۭا ۚاور جھوٹwazūran
  20. وَإِنَّاور بیشکwa-inna
  21. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  22. لَعَفُوٌّالبتہ معاف کرنے والا ہےlaʿafuwwun
  23. غَفُورٌۭبخشش فرمانے والا ہےghafūrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں