مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مجادلہ، آیت 1

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قد سمع الله قول التي تجادلك في زوجها وتشتكي الى الله والله يسمع تحاوركما ان الله سميع بصير

(اے پیغمبر) جو عورت تم سے اپنے شوہر کے بارے میں بحث جدال کرتی اور خدا سے شکایت (رنج وملال) کرتی تھی۔ خدا نے اس کی التجا سن لی اور خدا تم دونوں کی گفتگو سن رہا تھا۔ کچھ شک نہیں کہ خدا سنتا دیکھتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 22 میں سے آیت 1
  • پارہ 28
  • صفحہ 542

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اسلام سے پہلے مرد اگر اپنی عورت کو کہتا کہ تو میری ماں ہے تو سمجھتے تھے کہ ساری عمر کے لئے اس پر حرام ہو گئ۔ پھر کوئی صورت ان کے ملنے کی نہ تھی۔ آنحضرت ﷺ کے وقت میں ایک مسلمان (اوس بن الصامتؓ) اپنی عورت (خولہ بنت ثعلبہ) کو یہ ہی کہہ بیٹھا ۔ عورت حضرت ﷺ کی خدمت میں پہنچی اور سب ماجرا کہہ سنایا۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ اس معاملہ میں اللہ تعالیٰ نے ابھی تک کوئی خاص حکم نہیں دیا۔ میں خیال کرتا ہوں کہ تو اس پر حرام ہوگئ۔ اب تم…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَدْتحقیقqad
  2. سَمِعَسن لیsamiʿa
  3. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  4. قَوْلَباتqawla
  5. ٱلَّتِىاس عورت کیallatī
  6. تُجَـٰدِلُكَجو جھگڑ رہی تھی تجھ سےtujādiluka
  7. فِىبارے میںfī
  8. زَوْجِهَااپنے شوہر کےzawjihā
  9. وَتَشْتَكِىٓاور شکایت کررہی تھیwatashtakī
  10. إِلَىسےilā
  11. ٱللَّهِاللہ (سے)l-lahi
  12. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  13. يَسْمَعُسن رہا تھاyasmaʿu
  14. تَحَاوُرَكُمَآ ۚتم دونوں کی گفتگو کوtaḥāwurakumā
  15. إِنَّبیشکinna
  16. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  17. سَمِيعٌۢسننے والا ہےsamīʿun
  18. بَصِيرٌدیکھنے والا ہےbaṣīrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں