مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حشر، آیت 12

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لئن اخرجوا لا يخرجون معهم ولئن قوتلوا لا ينصرونهم ولئن نصروهم ليولن الادبار ثم لا ينصرون

اگر وہ نکالے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے۔ اور اگر ان سے جنگ ہوئی تو ان کی مدد نہیں کریں گے۔ اگر مدد کریں گے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے۔ پھر ان کو (کہیں سے بھی) مدد نہ ملے گی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 24 میں سے آیت 12
  • پارہ 28
  • صفحہ 547

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

چنانچہ لڑائی کا سامان ہوا اور "بنی نضیر" محصور ہو گئے۔ ایسی نازک صورت حال میں کوئی منافق ان کی مدد کو نہ پہنچا اور آخر کار جب وہ نکالے گئے یہ اس وقت آرام سے اپنے گھروں میں چھپے بیٹھے رہے۔ یعنی اگر بفرض محال منافق ان کی مدد کو نکلے بھی تو نتیجہ کیا ہوگا۔ بجز اس کے کہ مسلمانوں کے مقابلہ سے پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے۔ پھر ان کی مدد تو کیا کرسکتے، خود ان کی مدد کو بھی کوئی نہ پہنچے گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. لَئِنْالبتہ اگرla-in
  2. أُخْرِجُوا۟وہ نکالے گئےukh'rijū
  3. لَانہیںlā
  4. يَخْرُجُونَوہ نکلیں گےyakhrujūna
  5. مَعَهُمْان کے ساتھmaʿahum
  6. وَلَئِناور البتہ اگرwala-in
  7. قُوتِلُوا۟وہ جنگ کیے گئےqūtilū
  8. لَانہیںlā
  9. يَنصُرُونَهُمْوہ مدد کریں گے ان کیyanṣurūnahum
  10. وَلَئِناور البتہ اگرwala-in
  11. نَّصَرُوهُمْانہوں نے مدد کی بھی ان کیnaṣarūhum
  12. لَيُوَلُّنَّالبتہ ضرور پھیر لیں گےlayuwallunna
  13. ٱلْأَدْبَـٰرَپیٹھوں کوl-adbāra
  14. ثُمَّپھرthumma
  15. لَانہlā
  16. يُنصَرُونَوہ مدد دئیے جائیں گےyunṣarūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں